اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کا اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں نہ جانے کا فیصلہ، عمران خان سمجھتے ہیں کہ انہیں ایسی تقریر کیلئے 4دن ضائع نہیں کرنے چاہئیں جو پاکستان کیلئے کسی بھی طرح کے مثبت نتائج نہیں دے سکتی،حامد میر نے ایسی بات بتا دی کہ کپتان کے مخالفین بھی انہیں داد دینے پر مجبور ہو جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے معروف صحافی، تجزیہ کار حامد میر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان
جنرل اسمبلی اجلاس میں خطاب میں دلچسپی نہیں رکھتے ، وہ اس حوالے سے سمجھتے ہیں کہ انہیں ایک ایسی تقریر کیلئے 4 دن ضائع نہیں کرنے چاہئیں جو پاکستان کیلئے کسی بھی طرح کے مثبت نتائج نہیں دے سکتی۔ لیکن میرے خیال میں اگر وزیراعظم ہماری قومی زبان میں جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے تو اس سے زبردست اثرات مرتب ہوں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سینئر صحافیوں کے ساتھ ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی دورے ان کی ترجیحات نہیں ۔