اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں پہلی سونے کی لگژری کار ’’لیمبورگنی‘‘اسلام آباد پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پہلی سونے کی لگژری کار لیمبورگنی اسلام آباد پہنچ گئی ہے ۔ ایونٹیڈرایس کے ایم کے ایڈیشن یہ کار 18کیرٹ گولڈ پلیٹڈہے جس کی قیمت 18کروڑ روپے ہے۔ اس خوبصورت اور مہنگی ترین کار کی اتنی قیمت کی وجہ اس پر عائد 10کروڑ روپے سے زائد ڈیوٹی اور ٹیکسز ہیں جو حکومت پاکستان کو ادا کئے گئے ہیں۔ پاکستان کے مؤقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس مہنگی ترین کار کے مالک
کنور معیز خان ہیں جو ٹاپ سٹی کے مالک ہیں جنہوں نے یہ کار برطانیہ سے درآمد ہے۔ اخبار کے رابطہ کرنے پر کنور معیز خان کا کہنا تھا کہ یہ گاڑی براستہ متحدہ عرب امارات اسلام آباد پہنچی ہے۔ واضح رہے کہ لمیبورگنی ایس کے ایم کے ایڈیشن کی پہلی بار 19دسمبر 2016کو ا ٹلی میں رونمائی کی گئی جبکہ پہلی آفیشل رونمائی جنیوا موٹر شو میں مارچ 2017میں کی گئی، اس گاڑی کا سٹیرئنگ دائیں طرف ہے، انجن 730ہارس پاور کا ہے، کاربن سرامک بریک ہیں فرنٹ بریک 400ایم ایم اور پچھلے بریک 380ایم ایم ہیں۔