کراچی(آن لائن)تبدیلی آگئی، اب کام چوری نہیں چلے گی،تاخیر سے دفتر آنے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں کاٹنے کا اعلان،فوری طورپر احکامات پر عملدرآمد شروع کردیاگیا،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا ادارہ میں تبدیلی آگئی۔ تاخیر سے دفتر آنے والے سو سے زائد ملازمین کی دو دنوں کی تنخواہیں کاٹنے کا اعلان کردیا گیا۔ ڈی جی ایس بی سی اے نے خبر دار کردیا
اب کام چوری نہیں چلے گی۔ڈی جی ایس بی سی اے نے دفتر پر چھاپہ مارا۔ حاضری ریکارڈ کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایس بی سی اے نے کہہ دیا عادتاً دیر سے آنے والے اور غیر حاضر ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ کردیا جائے گا۔ کام چوروں کا اب یہاں کوئی کام نہیں۔وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی کے ایس بی سی اے کے دفتر کے دورے کے بعد یہ انقلابی تبدیلی آئی ہے۔