کوئٹہ(آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدرو پارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی نے وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کے پشتونوں سے متعلق ریمارکس کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی وزیر کا پشتونوں سے متعلق رویہ انتہائی افسوسناک ہے وفاقی وزیر کا بیان ناقابل برداشت ہے
پشتون قوم کا دہشت گردوں سے کوئی تعلق نہیں ہے 40 سال سے بہت قربانیاں دی ہیں اب مزید اس طرح الفاظ کو برداشت نہیں کرسکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر نے یہ کہا ہے کہ دہشت گرد اور پشتون ملتے جلتے ہیں یہ عجیب بات ہے کہ چالیس سال سے پشتونوں کی سرزمین پر آگ لگی ہوئی ہے اس سے متاثر بھی پشتون ہورہے ہیں دہشت گردی کا شکار بھی پشتون ہیں لاشیں بھی ہم اٹھا رہے ہیں اور پھر ایک وفاقی وزیر کی جانب سے اس قسم کی باتیں قابل مذمت ہیں یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں کہ بحیثیت پشتون پوری قوم دہشت گردی سے متاثر ہے اس کے باوجود ہمیں ہی دہشت گرد قرار دیا جارہا ہے تاریخ گواہ ہے کہ پشتون امن پسند اور روایت پسند رہے ہیں پشتونوں کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ان کی سرزمین پر آنے والے دہشت گردوں کا پشتونوں سے کوئی تعلق نہیں بلکہ وہ جس کی میزبانی میں آئے اس سے بھی سب آگاہ ہیں انہوں نے زور دیا کہ پورا ایوان وفاقی وزیر کے اس بیان کی مذمت کرے ۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدرو پارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی نے وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کے پشتونوں سے متعلق ریمارکس کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی وزیر کا پشتونوں سے متعلق رویہ انتہائی افسوسناک ہے وفاقی وزیر کا بیان ناقابل برداشت ہے پشتون قوم کا دہشت گردوں سے کوئی تعلق نہیں ہے 40 سال سے بہت قربانیاں دی ہیں اب مزید اس طرح الفاظ کو برداشت نہیں کرسکتے