اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

یہ کام مولانا فضل الرحمان کے سیاسی کیرئیر پر ’’داغ‘‘ ہے ،مولانا نے کس طرح ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ساتھ ڈبل گیم کھیلی؟ اعتزاز احسن نے انتہائی سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 31  اگست‬‮  2018 |

لاہور (آئی این پی )پیپلز پارٹی کے صدارتی امیدوار اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو ہم نے ایلچی بنایا وہ خود امیدوار بن گئے ۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ مولانا کی صدارتی امیدوار بننے کی چال ان کے سیاسی کیرئیر پر داغ ہے۔

انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن نے ہمیں کہا کہ صرف وہی نوازشریف کو راضی کرسکتے ہیں ،دوسری طرف ن لیگ سے کہا کہ وہ زرداری صاحب کو مناسکتے ہیں۔اعتزازاحسن نے کہا کہ ہم نے مولانا کی باتوں پر یقین کیا اور انہیں ایلچی بنادیا لیکن وہ خود صدارتی امیدوار بن گئے ہیں۔دریں اثناء پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم ہیں اور مولانا فضل الرحمان صدر ہوں تو یہ اصل تبدیلی ہو گی۔ جمعہ کومولانا فضل الرحمان کے ہمراہ بات کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ کتنا مزہ آئے گا کہ عمران خان وزیراعظم ہوں گے اور فضل الرحمان صدر ہوں، یہ اصل تبدیلی ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بہترین تبدیلی ہو گی، توازن بھی رہے گا اور تبدیلی بھی آ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ دونوں ایک چپوترے پر کھڑے ہو کر پاکستان کے لیے سلامی لے رہے ہوں تو کتنا اچھا ہو گا۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پشتو میں کہاوت ہے کہ گرم اور ٹھنڈی تاریں آپس میں ملتی ہیں تو بجلی روشنی دیتی ہے، انہوں نے عمران خان اور مولانا فضل الرحمان کا نام لیے بغیر کہا کہ گرم تار میرا یار، ٹھنڈا تار میرا یار، ان دونوں کو لگا دیجیے پاکستان روشن ہو جائے گا۔محمود خان اچکزئی کے ان جملوں سے ساتھ بیٹھے مولانا فضل الرحمان بھی مسکراتے رہے۔خیال رہے کہ 5 ستمبر کو ملک میں صدارتی الیکشن ہونے جارہے ہیں اور اس میں مولانا فضل الرحمان مسلم لیگ ن اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے صدارتی امیدوار ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…