اسلام آباد (این این آئی)ن لیگ میں پھوٹ پڑ گئی، اہم رہنما نے ن لیگ میں الگ گروپ بنانے کا اعلان کردیا،گروپ میں منتخب نمائندے، ٹکٹ ہولڈرز اور تنظیمی صدور شامل ہیں،حیرت انگیز انکشافات،پاکستان مسلم لیگ (ن )کے ناراض رہنما زعیم قادری نے پارٹی میں الگ گروپ بنانے کا اعلان کر دیا۔ایک انٹرویو میں زعیم قادری نے کہا کہ
بہت سے لوگوں سے رابطہ ہے، چند روز میں نام سامنے آجائے گا۔زعیم قادری نے کہا کہ الگ گروپ میں منتخب نمائندے، ٹکٹ ہولڈرز اور تنظیمی صدور شامل ہیں ٗسب ن لیگ میں موروثی سیاست کے خلاف ہیں۔زعیم قادری نے کہا کہ ق لیگ میں فارورڈ بلاک بنایا تو ہم انہیں منع کرتے تھے، اب میں کوشش کررہا ہوں، کامیابی مل رہی ہے۔