اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عبدالقیوم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ جنرل ہیڈکوارٹرز خوش آئند ہے، ہمیں ماضی سے نکل کر آگے بڑھنا ہوگا، گڈ گورننس کے لئے پولیس فورس میں اصلاحات ضروری ہیں، 6 ستمبر اہم ترین دن ہے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کا فوج کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ خوش آئند ہے
جس میں وزیراعظم کو دفاع سمیت دیگر شعبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ انہیں دفاع کی ضروریات سمیت دیگر چیلنجز کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ اس دورہ سے اداروں کے درمیان مثبت پیغام جائے گا۔ ماضی میں سینیٹ کی ہول کمیٹی میں بریفنگ کے حوالے سے بھی آرمی چیف کو درخواست کی تھی جس پر انہوں نے سینیٹ کی ہول کمیٹی میں آکر سوالات کے جوابات دیئے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کو سیاسی مداخلت نے خراب کردیا ہے۔ گڈ گورننس کے لئے پولیس میں اصلاحات لاناہوں گی۔ پولیس کی تربیت کو ہمیشہ سیاسی عمل سے پاک کرنا ہو گا۔ سینیٹر عبدالقیوم نے کہا کہ 6 ستمبر کا دن پاکستان کی تاریخ میں اہم ترین دن ہے۔ دشمن ملک بھارت نے ہمارے بارڈر کو کراس کرکے آگے بڑھنے کی کوشش کی جسے پاک فوج نے ناکام بنایا جس میں عوام پاک فوج کے جوانون نے اپنے خون دے کر ملک کے دفاع کیا ۔ آج شہداء کی یاد مناتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عبدالقیوم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ جنرل ہیڈکوارٹرز خوش آئند ہے، ہمیں ماضی سے نکل کر آگے بڑھنا ہوگا، گڈ گورننس کے لئے پولیس فورس میں اصلاحات ضروری ہیں، 6 ستمبر اہم ترین دن ہے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کا فوج کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ خوش آئند ہے جس میں وزیراعظم کو دفاع سمیت دیگر شعبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔