پیر‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2024 

شریف فیملی کی جانب سے جو ہیلی کاپٹر استعمال کیا گیااس پر کتنے کروڑ کے اخراجات آئے ؟ حیرت انگیزانکشاف، حکومت نے تمام اخراجات وصول کرنے کا اعلان کردیا

31  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے ایک بار پھر آر ٹی ایس کی ناکامی پر چیئر مین نادرا کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ الیکشن کے روز نتائج منتقلی کی ایپ آر ٹی ایس کو دانستہ روکا گیا ٗ کس نے روکا اس کی تحقیقات ہونی چاہیے ٗالیکشن کمیشن اور نادرا کے بیانات مختلف ہیں، الیکشن کمیشن ثابت کرے یہ انتخابات آزادانہ اور منصفانہ ہوئے ۔

جمعہ کو وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شفاف تحقیقات یقینی بنانے کے لیئے چیئرمین نادرا عثمان مبین کو عہدے سے ہٹایا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن یا اس کے عملے کو بچانے کے لیے نہیں آئے اور نہ ہی ہم نادرا کو ہم ٹارگٹ کرنے آرہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین نادرا اور دیگر افسران کو فورنزک آڈٹ کیلئے عہدے سے الگ ہوجانا چاہیے تھا۔اعظم سواتی نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور نادرا کے بیانات مختلف ہیں، الیکشن کمیشن ثابت کرکے دے کہ یہ انتخابات آزادانہ اور منصفانہ ہوئے۔سینیٹر اعظم سواتی نے بتایا کہ آر ٹی ایس بند ہونے کے حوالے سے تمام امور کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد یہ دعوے سے کہتا ہوں کہ الیکشن 2018ء صاف اور شفاف تھے۔ انہوں نے بتایا کہ الیکشن ایکٹ 2018ء کے مطابق پریذائیڈنگ افسروں نے گنتی مکمل ہونے کے بعد فارم 45 کو مکمل کر کے اس کی تصویر آر ٹی ایس کے ذریعے الیکشن کمیشن کو منتقل کرنا تھی، آر ٹی ایس سسٹم کے لئے 18 کروڑ روپے خرچ کئے گئے لیکن اس کا بالکل بھی فائدہ نہیں ہوا، ایک چھوٹی سی ایپلیکیشن اور تین سرور بنانے کے لئے اتنی خطیر رقم کہاں خرچ ہوئی ہے، انکوائری میں پتہ چلا کہ آر ٹی ایس کو جان بوجھ کر بند کیا گیا ہے، الیکشن ڈے پر رات 2 بجے الیکشن کمیشن کو 42 ہزار 862 نتائج آر ٹی ایس کے ذریعے موصول ہوئے تھے جو کہ مجموعی نتائج کا 51 فیصد تھے اور پورے ملک میں ایک لاکھ 70 ہزار پولنگ سٹیشنوں پر صرف 91 شکایات موصول ہوئی ہیں جو کہ صاف، شفاف الیکشن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے سفارش کی کہ نیشنل ٹیلی کام، انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکورٹی بورڈ سے فرانزک ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں جو اس سسٹم کے اندر داخل ہو کر سسٹم کے بیٹھنے کی وجوہات تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک موبائل کمپنی کا ٹاور دو سے تین تصاویر کو ایک منٹ کے اندر اندر منتقل نہ کر سکے، حالانکہ عیدین اور دیگر تہواروں پر ایک منٹ میں کئی کئی تصاویر اور تصاویر والے میسجز منتقل ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے انعقاد پر 21 ارب روپے خرچ ہوئے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات نے کہا کہ عام انتخابات کے نتائج کے بعد ہر طرف سے آر ٹی ایس پر اعتراض اٹھائے جانے کا عمل شروع ہوا، وزیراعظم عمران خان نے پہلی ہی بریفنگ میں یہ واضح کیا تھا کہ دھاندلی کے ثبوت سامنے لائے جائیں تو حکومت اس پر تحقیقات کرے گی، حکومت اس حوالے سے تحقیقات کو آگے بڑھانے کے لئے تیار ہے، حکومت یہ چاہتی ہے کہ الیکشن نتائج پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے،

اس کیلئے عمران خان نے پوری ایک لڑائی لڑی ہے، اسی لئے ایک غیر جانبدار امپائر کو یہ ٹاسک سونپا گیا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کرے۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں سے وزیراعظم عمران خان کی بنی گالہ ہیلی کاپٹر پر آمد و رفت پر مختلف آراء سننے میں آ رہی ہیں، ہم نے ایک تحقیق کی ہے جس میں نواز شریف اور اس کی فیملی نے جو سرکاری جہاز پر سفر کئے ہیں اس پر اربوں روپے خرچ آیا ہے، نواز شریف جب بھی بیرون ملک گئے،

انہوں نے ضرور لندن میں قیام کیا، یہ تمام اخراجات غیر قانونی طور پر استعمال کئے گئے ہیں، مریم نواز، حسین نواز اور حسن نواز نے سرکاری جہاز جی 4 اور جی 45 پر غیر قانونی سفر کیا جس پر ایک کروڑ 71 لاکھ روپے سے زائد کا خرچ آیا ہے جبکہ نواز شریف کی فیملی نے جاتی امراء سے جو ہیلی کاپٹر استعمال کیا اس پر 62 لاکھ 30 ہزار روپے خرچ آیا، یہ تمام اخراجات اکٹھے کر کے نواز شریف کو بھجوائے جا رہے ہیں، یہ ان سے وصول کئے جائیں گے، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا ہاؤس میں کھانے پینے کے اخراجات کو غلط انداز سے پیش کیا جا رہا ہے،

ایسا کچھ نہیں ہے، پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ نے اپنی جیب سے خرچہ کیا ہے، اگر کسی کے پاس کروڑوں روپے کے اخراجات کے ثبوت ہیں تو سامنے لائیں، اس پر حکومت کارروائی کرے گی۔ دوسری جانب ترجمان نادرا نے واضح کیا ہے کہ آر ٹی ایس الیکشن کے روز مکمل طور پر فعال رہا اور بند نہیں ہوا۔ترجمان نے کہا کہ آرٹی ایس کا آر ایم ایس سے کوئی تعلق نہیں تھا، یہ بات کہ آر ٹی ایس سے آر ایم ایس میں ڈیٹا جانا تھا غلط فہمی پر مبنی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نادرا کسی بھی فورم پر وضاحت دینے اور فرانزک آڈٹ کے لئے تیار ہے۔نادرا ترجمان کے مطابق آر ٹی ایس سے آرایم ایس میں ڈیٹا منتقل ہونے سے متعلق بات غلط فہمی پر مبنی ہے۔

موضوعات:



کالم



ایک نئی طرز کا فراڈ


عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…