جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

تین مہینے نہیں بلکہ صرف ایک ماہ میں ہی بڑی تبدیلی لانے کی تیاریاں،پنجاب کے 6شہروں میں ایک ساتھ اہم ترین کام کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا

datetime 31  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) سینئر صوبائی وزیر اور وزیر بلدیات پنجاب عبدالعلیم خان نے ہدایت کی ہے کہ پنجاب کے6بڑے شہروں میں مربوط بنیادوں پر صفائی ستھرائی اور تجاوزات کے خاتمے کی ٹھوس بنیادوں پر مہم شروع کی جائے اور محکمہ بلدیات ایسے اقدامات اٹھائے کہ کام ہونے کے علاوہ کام ہوتا ہوا نظر بھی آئے ،سینئر وزیر نے ہدایت کی کہ پنجاب بھر میں بلدیاتی اداروں کی مشینری کو فعال کرنے کیلئے ٹھوس پالیسی پر عملدرآمد کیا جائے

اورشہروں میں صفائی و تجاوزات کی مہم میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ،بلدیاتی و سیاسی نمائندوں ،سماجی رہنماؤں اور عوام کو شامل کیا جائے ،عبدالعلیم خان نے ہدایت کی کہ 6شہروں میں سینٹرل پنجاب کے علاوہ شمالی اور جنوبی پنجاب کے دو بڑے شہر شامل کیے جائیں اور ایک ہفتے میں اس مہم کی تشکیل کر کے اس کام کا اعلان کیا جائے تاکہ ایک ماہ کے اندر لوگوں کو واضح تبدیلی نظر آسکے ،انہوں نے کہا کہ یہ 6شہر پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر لیے جائیں گے جبکہ اس کے بعد پنجاب کے ہر شہر میں صفائی اور تجاوزات کے حوالے سے بھرپور مہم چلائی جائے گی۔سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے محکمہ بلدیات کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کی بجا آوری میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتیں، موجودہ حکومت سرکاری افسروں کو غیر قانونی کام نہیں کہے گی لیکن عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی و خوشحالی کے منشور پر عملدرآمد میں سست روی برداشت نہیں ہو گی ، انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام کو ختم کر نے کی بجائے اس سسٹم کو بہتر بنانے کی کوشش کی جائیں گی ، عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے اور انشاء اللہ عمران خان کے ویژن کے مطابق کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ کارکردگی دکھانا ہو گی ، سینئر وزیر نے کہا کہ خود بھی صفائی و تجاوزات مہم کیلئے مختلف شہروں کا دورہ کریں گے اور بہتر کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ وہ باہمی مشاورت کے ساتھ آگے بڑھیں گے اور بلدیاتی نظام کی مضبوطی اور بہتری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…