لاہور(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے دن کی کارکردگی پر اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم میاں محمد نواز اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے اطمینان کا اظہار کیا ہے، معروف صحافی اعزاز سید نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اڈیالہ جیل میں نواز شریف اور مریم نواز کا
پی ٹی آئی حکومت کے پہلے دس دن کی کارکردگی پر اظہار اطمینان، اپوزیشن کے 100 روزہ اہداف ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں مکمل ہونے کی توقع۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کو حکومت سنبھالے ہوئے دس دن سے زیادہ ہو چکے ہیں، ان دس دنوں میں وفاقی کابینہ نے اہم فیصلے بھی کیے۔ ان اہم فیصلوں میں وزراء کی غیر ملکی علاج کی سہولت ختم کی گئی، سرکاری رہائش گاہوں سے متعلق کمیٹی بنائی گئی، اس کے علاوہ وزیراعظم ہاؤس کی لگژری، پرتعیش اور قیمتی گاڑیوں کی نیلامی کی منظوری دی گئی، اہلیت کے مطابق ملازمین کے تبادلوں کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ تحریک انصاف کی حکومت نے پی ٹی وی سے سینسر شپ کا خاتمہ کر دیا ہے اب وہ خبریں دینے میں آزاد ہیں، اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں وزیراعظم کی جگہ وزیر خارجہ جائیں گے۔ ان معاملات کے علاوہ کچھ ایسے معاملات بھی سامنے آئے ہیں جن کی وجہ سے تحریک انصاف کی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے دن کی کارکردگی پر اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم میاں محمد نواز اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے اطمینان کا اظہار کیا ہے، معروف صحافی اعزاز سید نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اڈیالہ جیل میں نواز شریف اور مریم نواز کا پی ٹی آئی حکومت کے پہلے دس دن کی کارکردگی پر اظہار اطمینان