ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

لاہور،جوہر ٹاؤن میں میاں بیوی اور دو بچوں کی پراسرار طور پر ہلاکت کی افسوسناک وجہ سامنے آگئی

datetime 31  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) صوبائی دارلحکومت کے علاقہ جوہر ٹاؤن میں میاں بیوی اور دو بچے پراسرار طور پر ہلاک ہو گئے ،پولیس اور فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا دیا ،ہمسایوں کے بیانات بھی قلمبند کر لیے گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ جوہر ٹاؤن کے علاقہ وفاقی کالونی میں واقع ایک گھر سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں

جن میں میاں بیوی رضوان اور سمیرا اور انکے دو بیٹے ارسل اور ابوبکر شامل ہیں ۔ پولیس کے مطابق چاروں لاشوں پر تشدد کا کوئی نشان نہیں ملا ۔فرانزک ٹیم کو موقع پر طلب کر لیا گیاجس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے ۔ شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا ہے۔ پولیس نے مطابق موت کی وجہ کا تعین پوسٹمارٹم رپورٹ میں ہو گا ۔ چار افراد کی پراسرار ہلاکت پر علاقے میں فضاء سوگوار ہو گئی اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد گھر کے باہر جمع ہو گئی۔ پولیس کی جانب سے مقتولین کے ہمسایوں کے بیانات بھی قلمبند کر لیے گئے ہیں ۔ڈی آئی جی آپریشنز خرم علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول رضوان فریم بنانے کا کام کرتا تھا اور واقعے کی پولیس کو اطلاع انکے اوپر والے پورشن پر مقیم کرائے داروں نے دی ۔ انہوں نے کہا کہ کمرے میں ایک گیس والی استری ملی ہے جس میں سے ابھی بھی گیس لیک ہو رہی تھی جس سے بظاہر لگتا ہے کہ چاروں کی ہلاکت گیس لیکج کے باعث ہی ہوئی ہے تاہم صحیح وجہ کا تعین پوسٹمارٹم رپورٹ میں ہو گا ۔ صوبائی دارلحکومت کے علاقہ جوہر ٹاؤن میں میاں بیوی اور دو بچے پراسرار طور پر ہلاک ہو گئے ،پولیس اور فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا دیا ،ہمسایوں کے بیانات بھی قلمبند کر لیے گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ جوہر ٹاؤن کے علاقہ وفاقی کالونی میں واقع ایک گھر سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جن میں میاں بیوی رضوان اور سمیرا اور انکے دو بیٹے ارسل اور ابوبکر شامل ہیں ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…