پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

کابینہ کے اجلاس میں صرف چائے اور بسکٹ ملے،صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان نے کھانا کہاں سے کھایا؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 31  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس سے شروع ہونے والی سادگی اور کفایت شعاری کی روایت کی وزیر اعلیٰ ہاؤس میں بھی پیروی کی گئی ہے ۔ ڈی جی پی آر میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ کابینہ کااجلاس گیارہ بجے شروع ہوا اور ساڑھے تین بجے تک جاری رہا ۔

اجلاس کے شرکاء کی چائے اور بسکٹس کے علاوہ کسی اور چیز سے تواضع نہیں کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں آ کر ڈھابے سے دال اور سبزی منگوا کر کھانا کھایا ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت پنجاب کابینہ کاپہلا اجلاس تقریبا ساڑھے تین گھنٹے جاری رہا ۔ پنجاب کا بینہ کا پہلا اجلاس سادگی اور کفایت شعاری کا آئینہ دار تھا ۔ اجلاس کے شرکاء کو صرف چائے اور بسکٹ پیش کئے گئے۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور نماز جمعہ کیلئے 30 منٹ کا وقفہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ اور صوبائی وزراء نے وزیر اعلی آفس کی مسجد میں نماز جمعہ ادا کی ۔اجلاس کے دوران سینئر وزیر عبدالعلیم خان اور دیگر وزراء نے وزارت اعلیٰ کے منصب سنبھالنے پر سردار عثمان بزدار کو مبارکباد دی اور ملکر ساتھ چلنے کے عزم کا اظہار کیا۔ کابینہ کے اراکین نے کہا کہ آپ کی کامیابی عمران خان کی کامیابی ہے اور ہم صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے قدم سے قدم ملا کر چلیں گے ۔ صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس سے شروع ہونے والی سادگی اور کفایت شعاری کی روایت کی وزیر اعلیٰ ہاؤس میں بھی پیروی کی گئی ہے ۔ ڈی جی پی آر میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ کابینہ کااجلاس گیارہ بجے شروع ہوا اور ساڑھے تین بجے تک جاری رہا ۔ اجلاس کے شرکاء کی چائے اور بسکٹس کے علاوہ کسی اور چیز سے تواضع نہیں کی گئی ۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…