کراچی (نیوز ڈیسک ) قومی ایئرلائن نے نو پروٹوکول، نو سیٹ بلاکنگ کا بورڈ لگا تے ہوئے کہا ہے کہ تمام مسافر ہمارے لئے ایک جیسی اہمیت رکھتے ہیں،پی آئی اے کی پالیسی میں کسی کو ترجیح دینے کی کوئی گنجائش نہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے میں اب تمام مسافروں کو بلا زمتیاز یکساں سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔سوشل میڈیا پر ایک اہم اعلان جاری کرتے ہوئے ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ
بعض میڈیا پر پی آئی اے کی خصوصی یا بلک ہیڈ سیٹوں پر کسی استحقاق اور ترجیح کے بارے میں وائرل ہونے والے خط سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا جاتا ہے۔پی آئی اے کی پالیسی میں کسی کو ترجیح دینے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔نشستوں کا اختصاص سب مسافروں کے لئے یکساں اور برابری کی بنیاد پر ہوتا ہے اور اس میں کسی سے امتیازی سلوک نہیں کیا جاتا۔