اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیٹر عثمان خان کاکڑ نے کہا ہے کہ یہ حیرانی کی بات ہے کہ چین اور سعودی عرب کو پاکستان کا دوست ممالک سمجھے جاتے ہیں مگر پاکستان ان ممالک کے اربوں کے مقروض ہیں۔جمعہ کو سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران سوال کرتے ہوئیعثمان کاکڑ نے کہا کہ پاک چین، اور پاک سعودی عرب کی دوستی کی مثالیں دی جاتی ہیں،میں حیران ہوں کی ان دو ممالک نے پاکستان کو خطیر رقم
قرض کی مد میں دئیے ہیں،چین اور سعودی عرب پاکستان کے دوست ممالک ہیں تو وہ قرض دینے کی بجائے پاکستان کو امداددیں۔وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیا حکومت چین اور سعودی عرب سے مطالبہ کرے کہ آپ ہمیں قرض نہیں بھیگ دے دیں؟وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد حسین چوہدری نے عثمان کاکڑ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ قرض تو آپ کی حکومت پچھلے دور میں لیتی رہی ہیں۔