جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کپتان کے عوام سے کئے گئے وعدوں کے پورا ہونیکا وقت آگیا ایک کروڑ نوکریاں دینے کا آغاز، اہم ترین محکمے میںسینکڑوں آسامیوں کی منظوری، بھرتی کا طریقہ کار کیا ہوگا، اعلان کر دیا گیا

datetime 31  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک)وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں نرسوں کی کمی دور کرنے کیلئے 2200اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ بھرتیاں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائیں گی۔ یہاں نرسنگ سٹاف ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ نرسنگ سٹاف محکمہ صحت کا ایک اہم جزو ہے۔ نرسوں کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی تاہم یہ نرسوں کا بھی فرض ہے کہ وہ مریضوں کی خدمت کا جذبہ بروئے کار لائیں اور پیشے کی عزت مزید بڑھائیں۔

وزیر صحت نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا ایک ہی ایجنڈہ ہے اور وہ ہے عام آدمی کی بہتری۔اس ایجنڈے کی تکمیل کے لئے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ٹیم دن رات ایک کررہی ہے۔ شعبہ صحت پر عوام کا اعتماد بڑھانے میں نرسنگ سٹاف کا اہم کردار ہے۔ بطور ڈاکٹر نرسوں کے ساتھ طویل عرصے تک کام کیا اور پی ایم اے کے پلیٹ فارم سے ان کے حقوق کے لئے ہمیشہ آواز سنائی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہسپتال آنے والے دکھی مریضوں سے اچھا سلوک ہی آخرت میں نجات کا ذریعہ ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…