اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا فضل الرحمن کو صدارتی امیدوار بنانا مسلم لیگ ن کو مہنگا پڑ گیا، پارٹی کے اندر پھوٹ پڑ گئی۔ پاکستان کے مؤقر انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمن کو صدارتی امیدوار بنانا مسلم لیگ ن کو مہنگا پڑ گیا ہے اور ن لیگ کے اندر مولانا فضل الرحمن کی وجہ سے پھوٹ پڑ گئی ہے۔ ن لیگ میں ایک ایسا گروپ بن چکا ہے جو کہ مولانا فضل الرحمن کی بطور صدارتی امیدوار نامزدگی کا مخالف ہے اور اس کے اراکین کی اکثریت صدارتی انتخاب کے دوران کسی امیدوار کو بھی
ووٹ نہ ڈالنے کے آپشن پر غور کر رہی ہے۔ گروپ کا کہنا ہے کہ قیادت کی جانب سے مولانا فضل الرحمٰن کو صدارتی امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ اچھا نہیں ۔اخبار نے مسلم لیگ ن کے ایک سینئر سینیٹر کے حوالے سے کہنا ہے کہ جب اپوزیشن متفقہ صدارتی امیدوار لانے میں ناکام ہوئی تو مولانا صاحب نے خود کو امیدوار کے طور پر پیش کر دیا، چنانچہ وہ خود اپنے ہی نامزد کردہ امیدوار ہیں اور ہماری پارٹی کے پاس ان کی حمایت کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں جبکہ صدارتی الیکشن میںووٹ ڈالناوقت ضائع کرنے کے مترادف ہو گا۔