کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے بعد ایس بی سی اے میں بھی بڑی تبدیلی آ گئی۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کام چور ملازمین کو سیدھا کرنے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں تاخیر سے آنے والے ملازمین کے خلاف کاروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔
تاخیر سے آنے والے 100سے زائد ملازمین کی دو دن کی تنخواہ کاٹنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین صبح9بجے سے شام 5بجے تک ڈیوٹی کریں گے۔