اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی و اینکر پرسن جاوید چوہدری نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے حلف اٹھانے کے بعد وزیراعظم پاکستان کا جو پروٹوکول ہوتا ہے وہ دفتر خارجہ کا ہوتا ہے اور وہ وزیراعظم کو بتا تا ہے کہ آپ نے اٹھنا اور بیٹھنا کیسے ہے اور گفتگو کیسے کرنی ہے ۔ عمران خان کے وزیراعظم کا حلف اٹھانے کے بعد
جب دفتر خارجہ کا پروٹوکول آفیسر ان کے پاس گیا تو عمران خان نے اسے وہاں سے نکال دیا اور کہا کہ مجھے تمہاری ضرورت نہیں ہے ۔ جبکہ سلیم صافی کا کہنا تھا کہ مجھے پتہ چلا کہ گارڈ آف آنر سے پہلے ایک بندہ آیا اور انہیں کہا گیا کہ ہم آپ کو بتائیں کہ آپ کو کب کیا اور کیسے کرنا ہے لیکن وزیراعظم عمران خان نے اس کو بھی یہ کہہ کربھگا دیا کہ انہیں کسی کی ضرورت نہیں ہے ۔