ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کےموجدمکروہ شخص گیئرٹ ولڈرز کو ٹھکانے لگانے کی منصوبہ بندی کرنیوالا پاکستانی نکلا!! اب کہاں اور کس حال میں ہے؟ڈچ پولیس نے اعلامیہ جاری کردیا

datetime 31  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایمسٹر ڈیم (نیوز ڈیسک)ہالینڈ میں انتہائی دائیں بازو کے سیاستدان گیئرٹ ولڈرز پر حملے کے مبینہ منصوبہ ساز پاکستانی ملزم کو ایک ڈچ عدالت میں پیش کر دیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈچ دفتر استغاثہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اس مشتبہ ملزم کو جس پر الزام ہے کہ وہ ایک دہشت گردانہ حملہ اور قتل کی کوشش کرنے کے علاوہ لوگوں کو

اشتعال دلانا چاہتا تھاکچھ دیر کے لیے عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق اس ملزم کو جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کا تعلق پاکستان سے ہے، دی ہیگ کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا۔ہالینڈ کی پبلک پراسیکیوشن سروس کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس ملزم نے دیگر مسلمانوں سے بھی مطالبہ کیا تھا کہ وہ بھی اس کے ارادوں کی حمایت کریں۔ اسی لیے حکام اس کی طرف سے دی جانے والی دھمکی کو بڑی سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ڈچ حکام نے یہ بھی بتایا کہ اس ملزم سے پوچھ گچھ ابھی جاری ہے اور وہ زیادہ سے زیادہ ممکن حد تک پابندیوں کے تحت پولیس کی تحویل میں ہے۔ قانونی اداروں کی دفتری زبان میں جاری کیے گئے اس موقف کا سادہ الفاظ میں مطلب یہ ہے کہ اس ملزم کو اپنے وکیل صفائی کے ساتھ ملاقات کے علاوہ کسی بھی دوسرے فرد سے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔ڈچ حکام نے مبینہ طور پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے اس ملزم کا نام بتانے سے معذرت کر لی ہے۔ اس بارے میں حکام نے کہاکہ فی الوقت ہم اس سے متعلق کوئی بھی معلومات میڈیا کو نہیں بتا سکتے۔اتنا تاہم ضرور کہا گیا کہ یہ ملزم اگلی عدالتی پیشی سے پہلے آئندہ دو ہفتوں تک پولیس کی تحویل ہی میں رہے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل ڈچ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ اس نے گیئرٹ ولڈرز کے قتل کی منصوبہ بندی کرنیوالے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس کی قومیت پاکستانی ہے ، یہ شخص گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کے انعقاد کے خلاف لابنگ اور لوگوں کو اشتعال دلانے سمیت گیئرٹ ولڈرز کو قتل کرناچاہتا تھا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…