منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

یمن : صعدہ اور حجہ کے محاذوں پر200 سے زیادہ حوثی جنگجو اور کمانڈر ہلاک

datetime 31  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء(انٹرنیشنل ڈیسک)یمن کے دو صوبوں صعدہ اور حجہ میں گذشتہ تین روز کے دورا ن میں یمنی فوج کے ساتھ لڑائی میں متعدد کمانڈروں سمیت 200 سے زیادہ حوثی جنگجو ہلاک اور بیسیوں زخمی ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حجہ میں ذرائع نے بتایا کہ فوج نے حوثی ملیشیا کے بیلسٹک میزائل چلانے کے پیڈ تباہ کر دیے جبکہ عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے حوثی ملیشیا کے 18 اڈوں کو اپنے حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔ صوبہ البیضاء میں بھی لڑائی میں بارہ حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے ۔یمنی فوج نے شمالی صوبے صعدہ کے مختلف علاقوں میں حوثی ملیشیا کے خلاف لڑائی میں پیش قدمی

جاری رکھی ہے اور وہاں مختلف محاذوں پر ان کے درمیان خونریز جھڑپوں کی اطلاعات ملی ہیں۔یمن فوج نے صعدہ کے دو علاقوں ثحر اور بکیل المیر پر قبضہ کر لیا ہے۔اس سے قبل یمنی فوج نے ضلع حیران پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔حوثی ملیشیا کو صعدہ کے علاقے میران میں سرکاری فوج کے ساتھ جھڑپوں میں بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور وہاں لڑائی میں اس کے تین کمانڈر احمد یحییٰ النعمانی ، صلاح محمد جعادر اور صلاح محمد علی بداش ہلاک ہوگئے ہیں۔عسکری ذرائع کے مطابق یمنی فوج نے صعدہ اور حجہ کے تین اضلاع میں متعدد دیہات اور علاقوں کو حوثیوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…