جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

ڈی پی او رضوان گوندل کا تبادلہ دراصل آئی جی پنجاب نے اپنی مرضی سے نہیں بلکہ کس اعلیٰ ترین شخصیت کے کہنے پر کیا، سپریم کورٹ میں ایسا انکشاف سامنے آگیا کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے، نیا پنڈورا باکس کھل گیا

datetime 31  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د(مانیٹرنگ  ڈیسک) خاورمانیکا کے ڈیرے سے کال آئی جن لوگوں نے خاتون کوروکاانہیں اٹھالیں گے، بطور ڈی پی او ڈیر ے پر جانے سے انکار کیا ، وزیراعلیٰ ہائوس میں وزیراعلیٰ نے اپنے ساتھ موجود شخصیت احسن جمیل گجر کا تعارف بھائی کے طور پر کروایا، احسن جمیل گجر کی اہلیہ خاتون اول کی دوست ہیں انہی کے گھر پر خاتون اول کا وزیراعظم عمران خان سے نکاح ہوا،

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں ڈی پی او تبادلہ ازخود نوٹس کیس کی سماعت ، چیف جسٹس کے استفسار پر رضوان گوندل کے مزید سنسنی خیز انکشافات ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں آج ڈی پی او تبادلہ ازخود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ آئی جی پنجاب کلیم امام ، آر پی او ساہیوال شارق کمال صدیقی اور سابق ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل عدالت میں پیش ہوئے۔رضوان گوندل کا کہناتھا کہ خاورمانیکا کے ڈیرے سے کال آئی جن لوگوں نے خاتون کوروکاانہیں اٹھالیں گے، 26 اگست کووزیراعلیٰ کےپرسنل سیکرٹری حیدر کی ٹیلیفون کال آئی اور 24 اگست کو مجھے وزیراعلیٰ ہائوس طلبی سے متعلق آگاہ کیا گیاجبکہ آر پی او کو بھی بلایاگیا۔،وزیراعلیٰ نے احسن جمیل کا تعارف بطور بھائی کروایا ، احسن جمیل نے پوچھا کہ مانیکا فیملی کا بتائیں ، کیا ان کے خلاف سازش ہو رہی ہے ۔اس دوران مجھے خاور مانیکا کے ڈیرے پر جا کر معافی مانگنے کا کہا گیا جس پر میں نے احسن جمیل کو بطور ڈی پی او ڈیر ے پر جانے سے انکار کیا ۔سابق ڈی پی او کا کہناتھا کہ مجھے کہا گیا کہ آپ کو پیغام بھیجا گیا لیکن آپ نے عمل نہیں کیا، وزیراعلیٰ آفس گئے تو چار پانچ منٹ بعد وزیر اعلی خود آئے،میں نے ان کو تفصیل بتائی، رضوان گوندل کے بیان پر جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ اس کا مطلب ہے تبادلہ کی

ہدایات وزیراعلیٰ نے دیں، وزیراعلیٰ کس قانون کے تحت تبادلہ کا کہہ سکتا ہے؟ جس پر رضوان گوندل نے کہا کہ پی ایس او کے مطابق تبادلے کا حکم وزیر اعلیٰ نے دیا۔رضوان گوندل نے بتایا کہ احسن جمیل گجر کی اہلیہ خاتون اول کی دوست ہیں جس پر چیف جسٹس نے پوچھا کہ کیا یہ وہی خاتون ہیں جن کے گھرخاتون اول کانکاح ہوا؟، رضوان گوندل نے جواب دیا کہ یہ وہی خاتون ہیں جن کے گھرخاتون اول کی شادی ہوئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…