ریلورے ریسٹ ہاؤسز کی مخالفت کرنے والے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپنے دورہ کراچی کے دوران کہاں قیام کیا؟حیرت انگیزانکشاف

30  اگست‬‮  2018

کراچی (آئی این پی) ریلوے ریسٹ ہاؤسز کی مخالفت کرنے والے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بدھ کی شب کراچی آمد کے بعد للی برج کے قریب واقع منسٹر ریسٹ ہاؤس میں ہی قیام کیا ۔جس سے ان کے قول وفعل میں تضاد واضح ہوگیا ۔شیخ رشید احمد ریسٹ ہاؤس میں قیام کے بعد جمعرا ت کی صبح سٹی اسٹیشن پہنچے

او ر انہوں نے ریلوے افسران کے اجلاس کرتے ہوئے بریفنگ لی اور بعد ازاں انہوں نے کراچی کینٹ اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو بھی کی ۔تاہم وزیر ریلوے نے ملازمین یا ریلوے کی ٹریڈیونین کے کسی نمائندے سے کوئی ملاقات نہیں کی ۔جس پر ریلوے ورکرز یونین کے مرکزی صدر منظور رضی نے سخت احتجاج کیا اور کہا کہ شیخ رشید احمد کو ادارے کے محنت کشوں اور ٹریڈ یونین کے نمائندوں سے ملاقا ت کرنی چاہیے تھی ۔منظور رضی نے کہا کہ اصل سادگی یہ ہے کہ شیخ رشید احمد ہوائی جہاز میں سفر کرنے کے بجائے ٹرین میں سفر کریں ۔انہوں نے کہا کہ نئی ٹرینیں چلانے سے عام آدمی کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا عام آدمی کو اگر سفر کی بہتر سہولت فراہم کرنا ہے تو اس کے لیے لازم ہے کہ اندرون سندھ یا اندرون پنجاب جو ٹرینیں بند کی گئی ہیں انہیں بحال کیا جائے تاکہ ایک غریب آدمی کم سے کم کرایے میں ٹرین کی سروس حاصل کرسکیں ۔واضح رہے کہ شیخ رشید احمد نے ریلوے کے 12ریسٹ ہاؤسز کے خاتمے کا اعلان کیا تھالیکن انہوں نے خود ریلوے ریسٹ ہاؤس میں قیام کو ترجیح دی ۔ ریلوے ریسٹ ہاؤسز کی مخالفت کرنے والے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بدھ کی شب کراچی آمد کے بعد للی برج کے قریب واقع منسٹر ریسٹ ہاؤس میں ہی قیام کیا ۔جس سے ان کے قول وفعل میں تضاد واضح ہوگیا ۔شیخ رشید احمد ریسٹ ہاؤس میں قیام کے بعد جمعرا ت کی صبح سٹی اسٹیشن پہنچے او ر انہوں نے ریلوے افسران کے اجلاس کرتے ہوئے بریفنگ لی اور بعد ازاں انہوں نے کراچی کینٹ اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو بھی کی ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…