پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ہمیں رلانے کا دعویٰ کر نیوالے عمران خان نے ہمیں ’’ہنسا ہنسا ‘‘کر بے حال کر دیا ہے‘خواجہ سعد رفیق کے دلچسپ انکشافات،قہقہے لگ گئے

datetime 30  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہمیں رلانے کا دعویٰ کر نیوالے عمران خان نے ہمیں ’’ہنسا ہنسا ‘‘کر بے حال کر دیا ہے‘پاکپتن سے گاڑی ناکے پر نہیں رکتی تلاشی پر ڈی پی او کو طلب کیاجاتا ہے تو معافی نہ مانگنے پر فارغ کر دیاجاتاہے‘ وزیر اعظم نے ہیلی کاپٹر کو رکشہ بنا دیاہے عمران خان کے مینڈیٹ کو کسی نے مانا نہیں مگر انہیں کام کرنے سے بھی کسی نے نہیں روکا ،

موجودہ حالات میں مقابلے سے نہیں بلکہ مکالمے سے چلا جائے گا‘ کل بھی آنا تھا لیکن نیب میں چائے اور بسکٹ پر بلایاگیا،اللہ کرے وہ وقت آئے جب سیاسی انتقام کا نشانہ نہ بنایاجائے۔پاکستان میں ایسی حکومت مسلط کردی گئی ہے جس کے لیڈر کا دعویٰ تھا کہ وہ ہمیں رلائے گا لیکن اس نے ہمیں ہنسا ہنسا کر بے حال کر دیا ہے۔لاہور میں عید ملن پارٹی سے خطاب کے دوران خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میں نے ریلوے کو خون سے سینچا ہے اب اس کے دیانت دار افسروں کو ٹارگٹ کیاجارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان وزیر اعظم بن گئے ہیں مگر انہیں یہ نہیں پتہ کہ انہیں وزیر اعظم بنا دیا گیا ہے ، امریکی وزیر خارجہ کا فون وزیر اعظم خود اٹھاتے ہیں اور دھمکیاں دیتے ہیں پھر قوم سے جھوٹ بولا جاتا ہے ۔امریکہ کی جانب سے عمران خان کے بیان کی تردید کی گئی اور چیز کا عندیہ دیا گیا کہ مزید حقائق سامنے لائیں گے ۔ عمران خان کی حکومت میں کوئی چیز سیدھی نہیں ہر چیز الٹی ہے اسے پتہ نہیں کہاں پہنچا دیا گیا ہے یہ خوشی نہیں افسوس اور تکلیف کی بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا فیصلہ بنی گالہ میں بیٹھ کر کہیں اور سے کیا گیا ، عمران خان تو عثمان بزدار کو جانتے تک نہیں تھے ۔جب سفارشوں پر حکومت چلانے کی کوشش اور بارہ پاس آدمی کو سندھ کاگورنر لگائیں گے تو بتائیں ملک کا کیا حال ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ نہیں چاہتے کہ کوئی حکومت غیر مستحکم ہو ،ہمیں دھرنے دینا آتے ہیں آپ تو ابھی سیاست میں آئے ہیں ،

ہم نے انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کیا لیکن حلف لیا ،سسٹم کو ڈی ریل نہیں کیا کنٹینر اور اچھل کود نہیں کیا ۔کل تم انگلیاں اٹھاتے تھے اب کل تم پر انگلیاں اٹھیں گی۔سعد رفیق نے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس وزیر اعظم کیلئے ہوتا ہے ،عمران خان پہلے گردن پھر پورا جسم وہاں لے گئے اور ہیلی کاپٹر کو رکشہ بنا دیاہے۔عمران خان کے مینڈیٹ کو کسی نے مانا نہیں مگر انہیں کام کرنے سے بھی کسی نے نہیں روکا ، موجودہ حالات میں مقابلے سے نہیں بلکہ مکالمے سے چلا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ وزرا پروٹوکول کیلئے پاگل ہو گئے ،اپنے حلقے میں جاتے ہیں تو موٹر سائیکل گرا دیتے ہیں ،گالیاں اور الزام دینے والے ملک کاکیاکریں گے ،

کباڑہ کردیں گے لیکن ان کا ڈٹ کر مقابلہ اور اپوزیشن کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو تارے توڑنے کے وعدے پورے کرنے پڑیں گے مگر اداروں کا ریورس گئیر نہیں لگانے دیں گے۔سعد رفیق نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو دھمکیاں نہ دیں انہیں ساتھ لیکر چلیں ، نوازشریف کا نام ای سی ایل میں کیوں ڈالا کیاوہ کیا جیل توڑ کر بھاگ رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ مجھے جماعت نے دوبارہ میدان میں اتارنے کاکہاہے۔ این اے 131سے ڈٹ کر مقابلہ کروں گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کیلئے کوئی روڑمیپ نہیں اگر سیاسی جماعتوں کا اس پر اتفاق نہ ہوا تو اس دھاندلی کو عام انتخابات کی طرح قبول نہیں کریں گے،سیاسی جماعتوں کی کانفرنس بلا کر ووٹ کے بارے میں بتائیں گے

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…