جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

توہین آمیز خاکے،ہالینڈ کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم اور اس کے سفیر کے ساتھ کیا سلوک کیاجائے؟ خیبرپختونخوا نے وفاق سے دھماکہ خیز مطالبہ کردیا

datetime 30  اگست‬‮  2018 |

پشاور(این این آئی) خیبرپختونخوااسمبلی نے ہالینڈمیں توہین رسالتؐ پرمبنی خاکوں کے مقابلے کیخلاف مذمتی قرار دادمتفقہ طور پر منظور کرلی ہے قراردادپی ٹی آئی کے رکن فضل الہی نے پیش کی قراردادپرپی ٹی آئی کے اراکین آصف خان،عارف خان،فضل شکور،پختون یاراوردیگرکے دستخط درج تھے ۔

فضل الہی نے قراردادپیش کرتے ہوئے کہاکہ ہالینڈ میں نبی کریمؐ کے خاکوں کا مقابلہ منعقد کیاجارہاہے جوصرف اور صرف مسلمانوں کی دل آزاری کاسبب ہے اور وہ معاشرے جوخودکوآزادی کااظہار اور انسانی حقوق کے علمبردارسمجھتے ہیں، جب مسلمانوں کیخلاف بات آتی ہے تو ایک ہوجاتے ہیں اور اس وقت انسانی حقوق بھول جاتے ہیں اس طرح کے خاکوں سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوتی ہے اور عالم اسلام سخت بے چینی کاشکار ہے لہذایہ اسمبلی صوبائی حکومت سے سفارش کرتی ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے اس امر کی سفارش کرے کہ ہالینڈ کے سفیر کو طلب کرکے سخت احتجاج کرے اور ان خاکوں کے مقابلے منسوخ کرائے اور اگر پھربھی نہ مانے توہالینڈ کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے رکن عنایت اللہ کااصرارتھاکہ قرادادمیں ترمیم کرکے ہالینڈکے مصنوعات کابائیکاٹ اور ہالینڈکے سفیرکوملک بدرکیاجائے تاہم پی ٹی آئی اراکین نے ایوان کوبتایاکہ قراردادمیں پہلے ہی سفارتی تعلقات ختم کرنے کاذکرشامل ہے اس لئے ترمیم کی کوئی ضرورت نہیں ،جس کے بعد ڈپٹی سپیکر محمودجان نے قراردادکی متفقہ طور پر منظوری دیدی۔ خیبرپختونخوااسمبلی نے ہالینڈمیں توہین رسالتؐپرمبنی خاکوں کے مقابلے کیخلاف مذمتی قرار دادمتفقہ طور پر منظور کرلی ہے قراردادپی ٹی آئی کے رکن فضل الہی نے پیش کی قراردادپرپی ٹی آئی کے اراکین آصف خان،عارف خان،فضل شکور،پختون یاراوردیگرکے دستخط درج تھے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…