ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کیلئے تحریک انصاف نے عملی اقدامات کا آغاز کردیا

datetime 30  اگست‬‮  2018 |

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیر اعلی آفس میں لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری کی قیادت میں وفدنے ملاقات کی۔لاہور پریس کلب کے صدر نے وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر سردار عثمان بزدار کو مبارکبادپیش کی اور لاہور پریس کلب کے دورے کی دعوت دی۔اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے وزیراعلی سردار عثمان بزدار نے کہاکہ عوام کی خدمت ہمارا شعار ہے ۔میرٹ ،گڈگورننس اورانصاف کا بول بالا کرنا ہے ۔

میں صبح سے رات گئے تک کام کرتا ہوں۔ہم محنت کریں گے اوراللہ تعالیٰ پھل دے گا۔مجھے جو ذمہ داری دی گئی ہے وہ قرض ہے ،جسے ہر صورت چکانا ہے۔ہماری نیت ٹھیک ہے ،عمران خان کے ویژن کو عملی جامع پہنائیں گے اور صوبے میں کسی کو غلط کام نہیں کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔وزیراعظم عمران خان کے اعتماد پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔انہوں نے کہاکہ جب تونسہ سے چلا تو دو جوڑے لے کر آیا ،دو جوڑوں میں ہی واپس جاؤں گا۔سردار عثمان بزدارنے کہاکہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کیلئے تحریک انصاف کی حکومت نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔جنوبی پنجاب کے صوبے کی تشکیل کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔میں خود بھی جنوبی پنجاب کا باقاعدگی سے دورہ کروں گا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ میڈیا کی مثبت تنقید کا خیر مقدم کریں گے۔لاہور پریس کلب کی گرانٹ میں اضافے کے مطالبے پرہمدردانہ غوراورصحافی کالونی کے حوالے سے درپیش مسائل جلد حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری نے کہا کہ یہ بات خوش آئندہے کہ آپ کاتعلق عوام سے ہے ۔امید ہے کہ آپ عوام کی خدمت کریں گے۔آپ غربت، بے روزگاری اوردیگر مسائل حل کرنے میں اپنا موثر کردار ادا کریں گے کیونکہ آپ کی حکومت کو عوام دوست اورصحافی دوست سمجھا جاتا ہے۔سینئرصحافی میاں حبیب اللہ ،سلمان غنی، عبدالمجید ساجد ، مجتبی باجوہ ،رانا محمدعظیم،شہبازمیاں، سید شعیب الدین ، ضیا اللہ خان نیازی ، راجہ ریاض اوردیگر عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…