پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

تحریک انصاف کی حکومت اپنا سب سے بڑا وعدہ پورا کرنے کو تیار، پٹرول کی قیمتوں میں کمی،وہ اعلان کرہی دیا گیا جس کا سب کو انتظارتھا‎

datetime 30  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نےکہا ہے کہ نیا بلدیاتی نظام لارہے ہیں ،اپنی سمت کا تعین کر لیا ،ستمبر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے سرپرائز دے رہے ہیں،قوم سے جو وعدے کئے ان کو پورا کرنے کی بھرپور سعی کریں گے ،مراعات نہیں لیں ،کفایت شعاری مہم ایک مثال بنے گی ۔وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے خبر رساں ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ بلدیاتی نظام کی بساط لپیٹی جارہی ہے

نیا بلدیاتی نظام لا رہے ہیں اس نظا م میںبہت ساری خامیاں ہیں امید ہے نئے بلدیاتی  نظام سے جمہوریت مضبوط اور فعال ہو گی اور ایک نئے سنہری دور کا آغاز ہو گا غلام سرور خان نے کہا کہ اپنی سمت کا تعین کرلیا ہے عمران خان نے ایک سوچ دی ہے جس سوچ نے کرپشن کو کچلا ہے کفایت شعاری مہم سے ایک مثال قائم ہو گی جو پاکستان کی تعمیری سیاست اور بہترین سیاسی و جمہوری نظام کی آئینہ دار ہو گی انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بیشتر الائونس اور مراعات نہیں لئے اپنی ذاتی گاڑی استعمال کررہا ہوں صبح نو بجے سے شام چھ بجے تک دفتر میں کام کرتا ہوں سرکاری امور کی انجام دہی کے دوران صرف چائے کا استعمال کرتا ہوں اور تمام اخراجات ذاتی جیب سے ادا کرتا ہوں ان سب کا مقصد ایک ایسا حکومتی نظام ہے جو ماضی کے روایتی نظام کا متبادل اور قیام پاکستان کے مقاصد کے حصو ل کا ذریعہ ہے ہم خود ایک مثال بن کر قوم کو شعور دینا چاہتے ہیں یہی تبدیلی کا آغاز ہے غلام سرور خان نے کہا کہ ستمبر میں عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے سرپرائز دے رہا ہوں اور یہ خود عوام دیکھے گی کہ ہم نے انتخابات سے قبل جو وعدے کئے وہ کس طرح سے پورے ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ۔ غلام سرور خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اپنی سمت کا تعین کرلیا ہے تمام وہ وعدے جو انتخابات سے قبل کئے گئے ان کو پورا کرنے کے لئے مکمل سعی کریں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…