پیر‬‮ ، 08 دسمبر‬‮ 2025 

فیاض الحسن چوہان نےوزارت اطلاعات سنبھالتے ہی پنجاب بھر فلموں کے فحش اور عریاں ہورڈنگز بورڈ اتارنے کے احکامات جاری کر دئیے ، سٹیج ڈراموں کے حوالے سے ایسا اعلان کر دیا کہ عوام کے دل ہی جیت لئے

datetime 30  اگست‬‮  2018 |

لاہور(نیوز ڈیسک )پنجاب حکومت نے سینما گھروں کے اندر اور باہر اور دیگر مقامات پر لگے ہوئے فحش اور عریاںتصویر وں والے ہورڈنگز بورڈز بورڈز اتارنے کے باضابطہ احکامات جاری کر دئیے ، اسی طرز پر اسٹیج ڈراموں کے تشہیری بورڈز کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔وزیر اطلاعات و نشریات اور ثقافت فیاض الحسن چوہان کی جانب سے جاری کئے گئے

احکامات میں کہا گیا ہے کہ فلموں کی تشہیر کیلئے سینما ہالوں کے اندر اور باہر اور دیگر مقامات پر لگائے گئے فحش اور عریاں تصاویر والے ہورڈنگز بورڈز فوری طور پر اتارنے کیلئے کارروائی کا آغاز کیا جائے ۔ اسی طرز پر اسٹیج ڈراموں کے تشہیری بورڈز کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ اسٹیج ڈراموں کے اسکرپٹ کے لئے بھی پالیسی بنے گی ۔ وزیر اطلاعات و نشریات اور ثقافت فیاض الحسن چوہان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم ، ڈرامہ اور گائیگی کی تربیت کے لئے آرٹ اکیڈمی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے اسمبلی سے قانون سازی کرائی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کیلئے اس کی تشکیل نو کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر جھوٹی اطلاعات اور پراپیگنڈے کی روک تھام کیلئے بھی سٹریٹجی بنائی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آل شریف اور ان کا مخصوص ٹولہ کئی سالوں سے قبضہ جما کر بیٹھا ہوا تھا اور انہیں ملک میں کئی دہائیوں بعد آنے والی تبدیلی ہضم نہیں ہو رہی ۔شریف خاندان نے کھربوں روپے لوٹے ہیں اور ان میں سے سے ہی رقم جھوٹے پراپیگنڈے کیلئے خرچ کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کابینہ کو تشکیل پائے ہوئے تین روز ہوئے ہیں لیکن حساب مانگا جارہا ہے کہ حکومت نے کیا ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل فیاض الحسن چوہان نے اس بات کا اعلان ایک تقریب میں کیا تھا ۔ اس تقریب میں فیاض الحسن چوہان کی تقریر پر الفاظ کے چنائو پر شدید اعتراض سامنے آیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عمران خان اور گاماں پہلوان


گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…