اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

عمران خان نے مجھے کہا کہ تمہارا دوست پی ٹی آئی کے دروازے پر دستک دے رہا ہے۔۔کیا واقعی چوہدری نثار تحریک انصاف میں شمولیت کیلئےکپتان کی منتیں کر رہے تھے؟سیاسی حریف غلام سرور نے تہلکہ خیز انکشاف کر ڈالا

datetime 30  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکسلا (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر پٹرولیم اور چوہدری نثار کے سیاسی حریف غلام سرور خان نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک بار انہیں عمران خان نے ملاقات میں بتایا کہ تمہارا دوست پی ٹی آئی کے دروازے پر دستک دے رہا ہے، عمران خان کا اشارہ چوہدری نثار کی جانب تھا۔ خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار علی خان کی سیاست کا خاتمہ ہو چکا

میری یہ دیرینہ خواہش تھی کہ جس شخص کو میں سیاست میں لے کر آیا تھا اسے اسی طرح واپسی کا راستہ دکھائوں کیوں کہ اس شخص نے سیاست کو ایسا داغدا ر کیا کہ عوام کو جمہوریت پر اعتماد مجروح ہو ا اللہ کو تکبر اور غرور پسند نہیں چوہدری نثار کو اس کی سزا ملی غلام سرور خان نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان نے غلط بیانی سے کام لیا اپنی انتخابی مہم کے دوران وہ کہتے رہے کہ تھوک کر چاٹنا ان کی عادت نہیں مگر اس کے برعکس انہوں نے کئی بار ایسا کرنے کی کوشش کی مگر کسی نے ان کو ایسا کرنے نہ دیامیں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس شخص کو اپنی دیرینہ خواہش کے مطابق میں خود ہی سیاست سے باہر کرنے گیا مجھے عمران خان نے کہا کہ تمھارا دوست پی ٹی آئی کے دروازے پر دستک دے رہا ہے میں نے کہا خان صاحب اندر سے کنڈی لگا دو چوہدری نثار کو واضح برتری سے شکست میرے اللہ کا مجھ پر کرم ہے جو شخص تیس سال اقتدار پر مسلط رہا اور فرعون بن کر خود کو سیاست کا بادشاہ کہلواتا رہا اس کی سیاست کا اختتام انتہائی شرمناک طریقے سے ہوا ہے جس کی مثالی شکست نے اس بات کو ثابت کیا ہے کہ اللہ کو تکبر اور غرور کسی صورت پسند نہیں اور سیاست عوامی خدمت کا نام ہے نہ کے عوام کی تذلیل کرکے سیاست کی جاتی ہے غلام سرور خان نے کہا کہ میں این اے 63اور این اے 59کی تمام عوام کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے یہ عزت بخشی انشاء اللہ ضمنی انتخاب میں بھی عوام سی جوش و ولولے سے ہمارا ساتھ دیں گے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…