اسلام آباد (این این آئی)نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے موٹر وے پر ٹول ٹیکس میں 10فیصداضافہ کردیا،نئے نرخ کے مطابق لاہور سے اسلام آباد تک گاڑی کا ٹول ٹیکس 620 سے 680 روپے ہوگیا۔نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی طرف سے جاری کیے گئے ٹول ٹیکس کے نئے نرخوں کے مطابق لاہور سے اسلام آباد مسافر بسوں کا ٹول ٹیکس 1980سے 2290روپے کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب ویگنوں کا ٹول ٹیکس 10 فیصد اضافے کے ساتھ 1140 روپے اور کوسٹر بسوں سے1600 روپے ٹول ٹیکس لیا جائے گا۔لاہور سے اسلام آباد ٹرک 2680 جبکہ بڑے ٹرالر 3830 روپے ٹول ٹیکس ادا کریں گے، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کا کہنا ہے کہ موٹروے پر گاڑیوں سے ایک روپیہ 90 پیسے فی کلومیٹر کی شرح سے ٹول ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔