ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

عثمان بزدار کو عمران خان یا تحریک انصاف کی قیادت نے نہیں بلکہ کس نے وزیراعلیٰ بنوایا اور اب ریموٹ کنٹرول کی طرح چلا رہا ہے؟ معروف صحافی رئوف کلاسرا کے سنسنی خیز انکشافات نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

datetime 30  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب بشریٰ بی بی کی سہیلی فرح کے خاوند احسن اقبال جمیل نے بنوایا۔احسن اقبال گجر اور ان کی اہلیہ فرح نے عثمان بزدار کا نام وزیر اعلیٰ کے لیے تجویز کیا اور اب انہیں ریموٹ کنٹرول کی طرح چلا رہے ہیں، خاور مانیکا معاملے پر وزیراعلیٰ ہائوس طلبی پر آر پی او شارق کمال اور ڈی پی او رضوان گوندل نے آئی جی کو اعتماد میں نہیں لیا

اور وزیراعلیٰ ہائوس چلے گئے، معروف صحافی رئوف کلاسرانے سنسنی خیز انکشافات کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی رئوف کلاسرا نے انکشاف کیا ہے کہ ڈی پی او رضوان گوندل کی طلبی کے موقع پر وزیراعلیٰ ہائوس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ موجود احسن گجر جو کہ خاتون اول بشریٰ بی بی کی سہیلی فرح خان کے شوہر ہیں دراصل ان دونوں نے نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا نام وزیراعلیٰ کیلئے تجویز کیا تھا اور اب انہیں ریموٹ کنٹرول کی طرح چلا رہے ہیں۔ رئوف کلاسرا کا کہنا تھا کہ خاور مانیکا معاملے کی انکوائری میں رضوان گوندل کا کوئی قصور نہیں ہے لیکن ان پر اور شارق کمال (آر پی او ساہیوال) پر الزام یہ ہے کہ انہوں نے ایس او پیز فالو نہیں کئے اور وزیراعلیٰ ہائوس طلبی کے موقع پر ان کا فرض بنتا تھا کہ وہ اپنے آئی جی کلیم امام کو اس معاملے سے آگاہ کرتے اور اجازت لیتے لیکن انہوں نے چین آف کمانڈ کو اعتماد میں نہ لے کرنہ صرف رولز کی خلاف ورزی کی بلکہ فرح خان کے شوہراحسن گجر سےبھی درگت بنوالی۔واضح رہے کہ اسی پروگرام میں رئوف کلاسرا نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ رضوان گوندل کے ساتھ چیف منسٹر آفس جانے والے دوسرے افسر آر پی او ساہیوال

شارق کمال صدیقی نواز شریف دور میںڈی پی او تھے۔ بہاولنگر میں عالم داد لالیکا نے نوازشریف سے شکایت کی کہ یہاں پر ایک سرپھرا افسرآیا ہے جس کا نا م شارق کمال ہے ،اس نے گستاخی کی ہے میرے ڈیرے پر چھاپہ مار کر میرے بندےگرفتار کرلئے ہیں ،جس پر نوازشریف ناراض ہو گئے اور انہوں نے آرڈر جاری کیا کہ شار ق کمال صدیقی کو صوبہ بدر کر دیاجائے اور وہ پنجاب میں نوکری نہیں کر سکتے ،

اس وقت کے آئی جی مشتاق سکھیرا نے اس وقت کے آر پی او احسان صادق کو ٹیلیفون کیا اور کہا کہ اپنے ڈی پی او شارق کمال صدیقی سے کہو کہ تمہارے پاس تین گھنٹے ہیں کہ تم عالم داد لالیکا کے ڈیرے پر جا کر معافی مانگو ، احسان صادق نے شارق کمال کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن شارق نے جواب دیا کہ آپ نے جو تین گھنٹوں کے بعد کرنا ہے وہ ابھی کرلیں لیکن میں کھانا کھانے یا

معافی مانگنے کیلئے نہیں جاؤں گا ، میرے ماتحت میرے اس فیصلے پر مایوس ہونگے ۔ روف کلاسرا کا کہناتھا کہ نوازشریف ،شہبازشریف اور مشتاق سکھیرا نے مل کر انہیں صوبہ بدر کروایا اور جب شارق وہاں سے جانے لگے تولوگوں نے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اس وقت تحریک انصاف بھی کہہ رہی تھی کہ یہ بہت غلط ہواہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…