جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

سن کر شرم آتی ہے کہ وزیراعلیٰ 18گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں!! سادگی کیسے اختیارکی جاتی ہے اب میں کر کے بتائوں گا، چیف جسٹس عثمان بزدار پر سخت برہم، ایسا اعلان کر دیا کہ عوام کے دل جیت لئے

datetime 29  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مجھے یہ سن کر شرم آتی ہے کہ وزیراعلی 18گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں،ہمیں پروٹوکول کے لیے کسی گاڑی کی ضرورت نہیں، جو پرانی گاڑی ہے میں وہی استعمال کروں گا، چیف جسٹس کے قیمتی گاڑیوں سے متعلق کیس کی سماعت میں ریمارکس، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے پروٹوکول پر سخت برہمی کا اظہار۔تفصیلات کے مطابق آج سپریم کورٹ

میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے قیمتی گاڑیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے غیر ضروری پروٹوکول پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے یہ سن کر شرم آتی ہے کہ وزیراعلی 18گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں،ہمیں پروٹوکول کے لیے کسی گاڑی کی ضرورت نہیں، جو پرانی گاڑی ہے میں وہی استعمال کروں گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے میاں چنوں کے دورے کے دوران ہیلی کاپٹر اور پروٹوکول میں بے شمار گاڑیوں پر ان پر الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر سخت تنقید کاسلسلہ جاری ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب خصوصی ہیلی کاپٹر پر میاں چنوں پہنچے جس کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر جانے کے لیے پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ہمراہ 18 سے زائد گاڑیوں کا قافلہ بھی آیا۔اسپتال پہنچنے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مختلف وارڈز کا بھی دورہ کیا۔ 18 سے زائد گاڑیوں کا پروٹوکول لینے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو عوام کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔خیال رہے کہ عمران خان نے اقتدار سنبھالنے سے پہلے ہی سادگی اور کفایت شعاری کی مہم کا اعلان کر دیا تھا جبکہ وزیراعظم بننے کے بعد عمران خان نے خصوصی طور پر وزرا کو ہدایت کر رکھی ہے کہ وہ پروٹوکول استعمال نہ کریں اور صرف ایک گاڑی ہی استعمال کریں۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…