اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سرکاری ٹی وی پی ٹی وی نیشنل کے چینل کو پی ٹی وی سیاست بنانے کا فیصلہ ، پارلیمانی کی کارروائی براہ راست نشر ہوا کرینگی، حکومت نے بڑا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے سینٹ سے آج اس لئے واک آئوٹ کیا کیونکہ پوچھا جا رہا تھا کہ گزشتہ ادوار
میں حکومتوں نے کتنے پیسے اشتہارات پر لگائے۔ گزشتہ حکومت اشتہاروں پر ہی چل رہی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کاسینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ غیرسنجیدہ عمل ہے، اپوزیشن نے بہانہ بناکرواک آؤٹ کیا،دیکھناہے اپوزیشن آگے جاکرکتنی سنجیدگی کامظاہرہ کرتی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہناتھا کہ حکومت ملک کے بڑے مسائل کو دیکھ رہی ہے ، عمران خان اکثریت نہ ہونے کے باوجودسینیٹ میں آئے،نوازشریف بطور وزیراعظم سینیٹ میں قدم نہیں رکھتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کیلئے پارلیمنٹ جعلی ہے لیکن صدرمملکت بنناچاہتے ہیں،ہم دیکھ رہے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان اور ان کی پارٹی کتنی سنجیدہ ہے ،پارلیمان کی کارروائی سرکاری ٹی وی پر عوام کے سامنے آئے گی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے اس موقع پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کیلئے سرکاری ٹی وی پی ٹی وی نیشنل کے چینل کوپی ٹی وی سیاست بنا رہے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہناتھا کہ حکومت ملک کے بڑے مسائل کو دیکھ رہی ہے ، عمران خان اکثریت نہ ہونے کے باوجودسینیٹ میں آئے،نوازشریف بطور وزیراعظم سینیٹ میں قدم نہیں رکھتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کیلئے پارلیمنٹ جعلی ہے لیکن صدرمملکت بنناچاہتے ہیں،ہم دیکھ رہے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان اور ان کی پارٹی کتنی سنجیدہ ہے ،