بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان نے جو کہا کر دکھایا،وزیراعظم ہائوس کی 80سے زائد لگژری گاڑیوں کی نیلامی کس تاریخ کو ہو گی؟اعلان کر دیا گیا

datetime 29  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کے پول میں کھڑی 80 سے زائد لگژری گاڑیوں کی نیلامی کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے گاڑیوں کی نیلامی کیلئے اخبارات میں اشتہارات دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل 15 ستمبر تک مکمل کر لیا جائے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے اعلانات پر عملدرآمد کیلئے ہوم ورک شروع کر دیا ہے۔ گزشتہ روز وفاقی کابینہ

اجلاس میں انہوں نے گاڑیوں کی فوری نیلامی کی ہدایت کی اور اس مقصد کیلئے 15 ستمبر کی ڈیڈلائن مقرر کی گئی ہے جبکہ آج سے یہ عمل شروع ہو جائے گا اور آئندہ چند روز میں اخبارات میں اشتہار دیا جائے گا۔وزیراعظم نے کابینہ ڈویژن کو ٹاسک دیا ہے کہ وہ گاڑیوں کی نیلامی مقررہ وقت میں یقینی بنائیں۔ 80 سے زائد لگژری گاڑیوں میں چند بلٹ پروف گاڑیاں بھی ہیں جو غیر ملکی مہمانوں کیلئے خریدی گئی تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…