منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا کی 11رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ایک مشیر کا اعلان بغاوت،حلف اٹھانے سے انکار کردیا

datetime 29  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)خیبرپختونخوا کی نئی 11رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا‘نئی کابینہ سے حلف قائم گورنر خیبر پختونخوا مشتاق غنی نے لیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز گورنر ہاؤس پشاور میں خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ کی حلف برداری سے متعلق تقریب منعقد ہوئی‘جس میں قائم مقام گورنرکے پی مشتاق غنی نے نئی 11رکنی کابینہ سے حلف لیا۔حلف لینے والے وزراء میں عاطف خان، شہرام ترکئی، تیمور سلیم جھگڑا، محمد اشیاق ارمڑ، قلندر لودھی، شکیل خان، محب اللہ، سلطان خان، ہشام انعام،

کامران بنگش اور اکبر ایوب شامل ہیں۔واضح رہے کہ حلف برداری کی تقریب ایک بار پہلے وزیراعلیٰ محمود خان کی مصروفیات کے باعث ملتوی کی گئی تھی جبکہ ایک رکن شاہ محمد نے بطور مشیر حلف اٹھانے سے انکار کیا۔یاد رہے کہ نئی صوبائی کابینہ میں عاطف خان سینئر وزیر کے ساتھ ساتھ سیاحت کا محکمہ بھی سنبھالیں گے جبکہ شہرام ترکئی محکمہ بلدیات، تیمور سلیم جھگڑا وزیر خزانہ، محمد اشیاق ارمڑ محکمہ جنگلات اور قلندرخان لودھی محکمہ خوراک کا قلمدان سنبھالیں گے۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…