اسلام آباد(نیوزڈیسک)چوہدری نثار 25جولائی کو ہونیوالے الیکشن میں بڑی شکست کا سامناکرنے کے بعد طویل عرصے سے سیاسی منظر نامے سے غائب تھے۔ان کے بارے میں خیال کیاجارہاتھا کہ وہ پنجاب اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے کر ایک بار پھر چوہدری سرور کی جانب سے خالی کی جانیوالی قومی اسمبلی کی نشست پر قسمت آزمائی کریںگے تاہم اب چوہدری نثار کے بارے میں ایسی خبر سامنے آئی ہے کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا، ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے عارضی طورپرملک چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اور اب وہ امریکہ میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ قیام کریںگے ان کا امریکہ میں قیام کتنے عرصے تک کے لئے ہوگا اس کے بارے میں ابھی کچھ کہانہیں جاسکتا تاہم پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں جیتنے کے باوجود حلف نہ اُٹھانے کی وجہ سے خیال کیاجارہاہے کہ چوہدری نثار سیاست سے بھی کنارہ کشی کا فیصلہ کرچکے ہیں انہوں نے ابھی تک اپنی رکنیت کا حلف نہیں اٹھایا، چوہدری نثار 31اگست کو لندن کے لئے روانہ ہورہے ہیں جہاں سے وہ امریکہ جائیںگے اور وہاں پہلے سے قیام پذیر اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزاریں گے ۔