اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بزدار کے قبیلے کی خاتون نے ہسپتال کے باہر ہی بچے کو جنم دیدیا، عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ پنجاب ہونے کے باوجود اپنے ہی قبیلے اور علاقے کی خاتون کو طبی سہولت میسر نہ آسکی۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بزدار قبیلے میں نئے مہمان کی آمد لیکن سڑک پر ، افسوس کا مقام کہ عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ پنجاب ہونے کے باوجود ان کے قبیلے اور علاقے کی خاتون کو طبی سہولت میسر نہ آنے کے باعث اس نے تعلقہ ہسپتال کے سامنے بچے کو سڑک پر جنم دیدیا۔ لڑکے کے والد عبدالستار بزدار نے میڈیا
سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں رپورٹ لیکر آیا تو ہسپتال والوں نے بلڈ فراہم کرنے کا کہا جو کہ ہمارے پاس نہیں تھا۔ میں نے ہسپتال والوں کو کہا کہ میں غریب شخص ہوں میرے پاس خون کی سہولت نہیں جس پر انہوں نے ہمیں ہسپتال سے باہر نکال دیا اور کہا کہ یہاں تمہاری بیوی کا علاج نہیں ہو سکتا۔ اس حوالے سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے تمام ملبہ متاثرہ بزدار خاندان پر ڈال دیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خون کا بندوبست کرنے کا کہا تو گھر والے بتائے بغیر خاتون کو لے گئے۔