اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ دنوں وزیر اطلاعات کی جانب سے پاکستان ٹیلی ویژن کو سرکاری سنسر شپ سے آزاد کرنے کا اعلان کیا گیا جس کا اثر اب سامنے آنے لگا ہے ۔سرکاری ٹی وی پہلی مرتبہ حکومت کے خلاف خبریں چلانے لگا۔ پاکستان ٹیلی ویژن نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف اٹھنے والے الزامات کو اپنی شہ سرخیوں کا حصہ بنا ڈالا۔
پی ٹی وی نے شہ سرخی میں یہ کہا کہ ابھی وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف ڈی پی او کا معاملہ تھما نہیں تھا کہ انکی ہیلی کاپٹر پر سیر کی خبروں نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا ہے۔پی ٹی وی کی اس تبدیلی کو ناظرین کی جانب سے خوب سراہا گیا ہے ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے سرکاری ٹی وی پر صرف حکومت کے حق میں ہی خبریں چلائی جاتی تھیں ۔