جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،100 روزہ پلان پر عمل درآمد کاآغاز،اہم ترین اقدامات کی منظوری دیدی گئی

datetime 28  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی کابینہ نے چیئرمین نیشنل بینک سعید احمد خان کو عہدے سے ہٹانے ،نیب قوانین کو موثر بنانے کیلئے اس میں ترامیم کرنے ،جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کیلئے کمیٹی بنانے، سول سروس ریفارمز اور وفاقی حکومت کے عہدوں کی تنظیم نو، وفاقی وزارتوں، محکموں اور ڈویژنز کے اخراجات میں کمی کا جامع میکانزم بنانے، سادگی اور اخراجات میں کمی کیلئے ٹاسک فورس بنانے، 100 روزہ پلان پر عمل درآمد سے متعلق جامع نظام بنانے کی منظوری دیدی ہے

جبکہ خواتین کا وراثت میں حصہ یقینی بنانے کیلئے قانون میں ترامیم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ منگل کو وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔ وزیراعظم ہاؤس میں وفاقی کابینہ کا ہونیوالا یہ تیسرا اجلاس تھا جس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد مشیر ماحولیات امین اسلم کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے چیئرمین نیشنل بینک سعید احمد خان کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی ہے جبکہ طارق جمالی نیشنل بینک کے قائم مقام صدر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیشنل بینک سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نیب کے قوانین میں مزید ترامیم کی جائیں گی، نیب قوانین میں ترامیم کیلئے وزیر قانون فروغ نسیم کی سربراہی میں ٹاسک فورس بنادی گئی ہے جو اپنی سفارشات کابینہ کے سامنے رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ بلاامتیاز احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے سول سروس ریفارمز اور وفاقی حکومت کے عہدوں کی تنظیم نو، وفاقی وزارتوں، محکموں اور ڈویژنز کے اخراجات میں کمی کا جامع میکانزم بنانے، سادگی اور اخراجات میں کمی کیلئے ٹاسک فورس بنانے، 100 روزہ پلان پر عمل درآمد سے

متعلق جامع نظام بنانے کی منظوری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کیساتھ مل کر سول لاز میں ترامیم کی جائینگی تاکہ مقدمات کے فیصلے جلد ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ سول لاز میں ہمارا انڈیکس افغانستان سے بھی کم ہے۔انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ میں بھی ترامیم لائی جائیں گی تاکہ انہیں مزید موثر بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ مار خداداد لق کو نیکٹا کا سربراہ بنا دیا گیا ہے۔فواد چودھری نے بتایا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے،

جنوبی پنجاب صوبے کیلئے قائم کی گئی کمیٹی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور خسرو بختیار شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ کمیٹی مسلم لیگ (ن) ، پاکستان پیپلز پارٹی اور دیگرجماعتوں سے رابطہ کرے گی کیوں کہ صوبے کے قیام کیلئے آئینی ترمیم کی ضرورت ہوتی ہے۔وزیر اطلاعات نے بتایا کہ ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھروں کیلئے بھی ٹاسک فورس بنادی ہے۔گھروں اور نوکریوں سے متعلق ٹاسک فورس کو 90 دن کا وقت دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم ہر 15 دن بعد تمام ٹاسک فورسز سے

پیشرفت رپورٹ لیں گے، گورننس کے حوالے سے ریفارمز کی جائیں گی۔فواد چوہدری نے کہا کہ کسی بھی کنٹریکٹ ملازم کو برطرف نہیں کیا جائے گا،بیوروکریسی میں موجود ایمان دار افسروں کو ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے مگر جو ایماندار نہیں انہیں ضرور ڈرنا چاہئے۔انہوں نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فاٹا کے خیبر پختونخوا کے ساتھ انضمام کے عمل کو تیز کرنے کیلئے بھی کمیٹی بنادی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ فاٹا کے متعلق کمیٹی میں گورنر، وزیراعلیٰ، وزیر دفاع اور

مشیر اسٹبلشمنٹ شامل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں سی پیک کا ریویو کیا گیا ہے ، سی پیک کے 28 ارب کے پراجیکٹ جاری ہیں جن میں سے 22 ارب کے پراجیکٹ انرجی سے متعلق ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام پراجیکٹس کیلئے ایک ایک کمیٹی بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو مخدوم خسرو بختیار اس حوالے سے بریفنگ دینگے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں خواتین کا وراثت میں حصہ یقینی بنانے کیلئے قانون میں ترامیم کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ

اس حوالے سے بھرپور مہم چلائی جائیگی تاکہ خواتین کو وراثت میں ان کا حصہ مل سکے۔انہوں نے کہاکہ وفاقی کابینہ نے وفاقی حکومت کے سینئر افسران کی تبادلوں کی توثیق بھی کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک موجود پاکستان کا پیسہ وطن واپس لانے کیلئے مشیر اسٹیبلشمنٹ رپورٹ تیار کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشیر اسٹیبلشمنٹ مختلف ممالک کے قوانین کاجائزہ لے رہے ہیں، کابینہ نے مشیر اسٹیبلشمنٹ کو دو ہفتوں میں جامع رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیاہے۔فواد چودھری نے کہا کہ

بیرون ملک رکھی رقوم کی واپسی کے حوالے سے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے ہیلی کاپٹر کا استعمال وی آئی پی کلچر نہیں ہے، وی آئی پی کلچر اور سیکیورٹی میں فرق کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان وزیر اعظم پاکستان ہیں، کیا وہ ٹیکسی پر بنی گالہ جائیں؟۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے ساتھ وزیر اعظم کے بنی گالہ جانے سے عوام کو مشکلات ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے سے ہونیوالا خرچہ گوگل کیا تھا،

آپ بھی گوگل کرکے دیکھ لیں پتہ چل جائیگا وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاک پتن کے ڈی پی او کے معاملہ کی پنجاب حکومت تحقیقات کررہی ہے۔اس موقع پر مشیر ماحولیات امین اسلم نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ماحولیات کے حوالے سے اقدامات کریگی اور 2 ستمبر سے باقاعدہ اس مہم کا آغاز ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 2 ستمبر کو پورے پاکستان میں 15 لاکھ پودے لگائے جائیں گے اور عوام کو مفت پودے فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ اس دن پلانٹ فارپاکستان ڈے منایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اس مہم کا افتتاح اسلام آباد میں کریں گے اور وزرا ء اعلیٰ اپنے صوبوں میں اس مہم کو جاری رکھیں گے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…