ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

عام انتخابات کے دوران تحریک انصاف کے ساتھ غداری کرنے والوں کی شامت آگئی،پارٹی کے اندر آپریشن شروع ،متعددعہدیدار،فارغ ،اعلامیہ جاری کردیا گیا

datetime 28  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ(آن لائن)کوہاٹ میں عام الیکشن کے دوران پارٹی کے ساتھ غداری کرنے والوں کی شامت آگئی۔ پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کے اندر آپریشن شروع کر دیا ڈسٹرکٹ کونسلرز ‘ تحصیل کونسلرز ‘یوتھ کونسلرز اورپارٹی کے بعض عہدیداروں کو پارٹی رکنیت سے فارغ کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق عام انتخابات میں پارٹی کے اصولوں کی  کھلم کھلا خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں تحریک انصاف نے بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے ۔گزشتہ روز کوہاٹ تحریک انصاف ضلعی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام تر ثبوتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے پارٹی کے ڈسٹرکٹ کونسلران دلبر خان‘ ڈاکٹر مطیع اللہ شاہ‘ ریاض خان ‘ جاسم سادات اور تحصیل کونسلرز عمر دراز‘ غنچہ گل ‘ ناظر محمود‘طاہر علی ‘ ضمیر گل ‘ریحانہ بیگم اور پارٹی کے عہدیداران شہباز گل شنواری سینئر وائس پریذیڈنٹ ساؤتھ ریجن ‘فاروق زمان شنواری سینئر وائس پریذیڈنٹ اور پیر تصورشاہ وائس پریذیڈنٹ کو پارٹی سے خارج ہونے کاباقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے نوٹیفیکیشن ساوتھ ریجن کے صدر علی امین گنڈا پور نے جاری کیا ہے۔ پارٹی سے خارج کئے گئے ناظمین اور عہدیداران پر یہ الزام عائد کیاگیاہے کہ انہوں نے عام انتخابات میں پارٹی کے نامزد امیدواروں کے بجائے مخالف سیاسی پارٹی کے امیدواروں کو کھلے عام سپورٹ کیا ہے جو کہ پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے سیاسی اصولوں کی خلاف ورزی اور پارٹی کے ساتھ غداری کے مترادف ہے ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…