اسلام آباد(این این آئی) حکومت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تیسری سہ ماہی رپورٹ برائے 2017-18 سینیٹ میں پیش کردی۔وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے منگل کو ایوان میں رپورٹ پیش کی ۔اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ کا بیان غلط ہے،پاکستان نے ابھی تک آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ نہیں کیا،اگر پاکستان آئی ایم ایف کے پاس چلا بھی جائے تو بڑی بات نہیں اس سے پہلےبارہ دفعہ پاکستان آئی ایم ایف سے
رجوع کرچکاہے۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ امریکہ کی آئی ایم ایف کو بیل آؤٹ کیلئے ڈکٹیٹ کرنا غیر فطری ہے،یا تاثر درست نہیں پاکستان کے اوپر زیادہ تر بیرونی قرضہ چین کا ہے۔انہوں نے کہا کہ این ایف سی کو بہت جلد مکمل کیا جائے گا، عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بریفینگ ہی این ایف سی سے متعلق لیں،شیری رحمن کی جانب سے معیشت آخری سانسیں لینے کی بات درست ہے،اسٹیٹ بینک کے ساتھ اجلاس کیا جائے گا، جس کے بعد وزیراعظم کے پاس جائیں گے اور آخر کار پارلیمنٹ سے ہی رجوع کیا جائے گا۔