اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دوست کے والد کی تعزیت کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا پروٹوکول بچی کی بھی جان لے گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دوست کے والد کی تعزیت کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹرز میں ا?مد نے جہاں سادگی اور بچت کے وزیراعظم عمران خان کے اعلانات کی دھجیاں اڑا دی ہیں وہیں میاں چنوں میں انتظامیہ کو سب کام چھوڑ کر دو مقامات پر ہیلی پیڈ بنانا پڑ گئے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی میاں چنوں ا?مد کے موقع پر ان کے پروٹوکول نے ایک بچی کی بھی جان لے لی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سردار عثمان بزادر ا?ج مختصر دورے پر میاں چنوں پہنچے جہاں انہوں نے ڈی ایچ کیو اسپتال کا دورہ بھی کیا۔ وزیراعلیٰ کی آمد پر ایمرجنسی کو بند کر دیا گیا تھا۔ایمرجنسی میں داخلہ کی اجازت نہ ملنے پر بچی جاں بحق ہو گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب ہیلی کاپٹر کے ذریعے نواحی گاو?ں 114 پندرہ ایل پہنچے جہاں انہوں نے اپنے دوست کی والد کی تعزیت کے بعد سرکاری ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ نے وزیراعلیٰ کے پروٹوکول کے باعث ہسپتال کی ایمرجنسی بند کر دی تھی۔ وزیراعلیٰ کے پروٹوکول کے باعث ہسپتال کی ایمرجنسی بند ہونے کے باعث ایک بیماری بچی کو داخلے کی اجازت نہ مل سکی جبکہ اس کے والدین اس دوران انتظامیہ کی منت سماجت کرتے رہے لیکن انتظامیہ نے انہیں اندر نہ جانے دیا اور بچی ہسپتال کے باہر ہی جاں بحق ہو گئی۔ بچی کی وفات پر والدین نے شدید احتجاج بھی کیا۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی میاں چنوں آمد کے موقع پر انتطامیہ کی دوڑیں لگ گئیں اور ان کے ہیلی کاپٹر کیلئے انتطامیہ صبح سے دو مقامات پر ہیلی پیڈ بنانے میں مصروف رہی اور افسران اور اہلکار سکیورٹی اور ہیلی پیڈ کیلئے انتظامات کرتے رہے۔