لاہور (این این آئی) چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان ، چیئر مین و فاؤنڈر ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایل پی جی چیمبر آف پاکستان) عرفان کھوکھر نے بابو صابو انٹر چینج، ٹھوکر نیاز بیگ اور کلمہ چوک پر عوامی رکشہ یونین اور ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوکل ایل پی جی پروڈیوسرگیس مافیا بن گیا۔ امپورٹ نہ ہونے کے برابر، 95%فیصد لوکل ایل پی جی کو بین الاقوامی
قیمت سے بھی ذیادہ قیمت ۔ایل پی جی لوکل پروڈیوسر مافیا نے بلیک مارکیٹنگ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا، قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کر چکی ہے۔حکومت کے ایل پی جی پالیسی 2016 میں895 روپے گھریلو سلنڈر اور 75روپے فی کلو ایل پی جی کی جگہ175روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی۔ایل پی جی پالیسی 2016کے مطابق ایل پی جی پروڈیوسر کی قیمت 30000فی میٹرک ٹن مقرر کرنے کا مطالبہ۔ 14جون 2018 سے JJVL ایل پی جی پیداواری پلانٹ کی بندش سے ایل پی جی انڈسٹری میں بہت بڑا خلاء پیدا ہو گیا جس سے تقریباً13000 میٹرک ٹن فی ماہ کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے ایل پی جی انڈسٹری کو 26000 میٹرک ٹن کی کمی کا سامنا اور SSGCاور حکومت کو 2ماہ میں ٹوٹل 2ارب 43 کڑوڑ اور ٹیکس کی مد میں 472 ملین کا نقصان ہوا ہے۔ کسی بھی قیمت پر پلانٹ چالو کر کے سپلائی بحال کی جائے،ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کا مطالبہ۔ قیمتیں بڑھنے سے غریب عوام پر بوجھ بڑھ گیا۔ لوکل ایل پی جی پیداوار کو تمام ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں میں میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کیا جائے اور شرط عائد کی جائے کہ اس میں 50% امپورٹ کو شامل کر کے صارفین کیلئے ایک قیمت مقرر کی جائے تو قیمت میں 30فیصد کمی آسکتی ہے۔ایل پی جی پروڈیوسر مافیا کو لگام ڈالنا ضروری ہو گیا۔30 اگست 2018 کو
لاہور میں بہت بڑا مظاہرہ کیا جائے گا۔ اگر ایل پی جی کی قیمتوں کو قابو نہ کیا گیا تو 5 ستمبر 2018 کو خیبر سے کراچی تک شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ہوگی۔ہم غریب عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کا وزیر اعظم پاکستان اور وزیر پٹرولیم سے اس سنگین معاملے پر اس خود نوٹس لینے کا مطالبہ۔