لاہور (آن لائن) پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء حمزہ شہباز شریف کا بطور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا اس حوالے سے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز شریف کی عدم موجودگی میں ان کی جانب سے جو ریکوزیشن اسمبلی سیکرٹریٹ میں دائر کی گئی تھی اس پر تیرہ اراکین اسمبلی کے دستخط مشکوک ہیں لہٰذا دستخطوں کی تصدیق کے بعد حمزہ شہباز شریف کا بطور اپوزیشن لیڈر نوٹیفکیشن جاری کیا جائیگا واضح
رہے کہ عیدالاضحی کے فوری بعد جب حمزہ شہباز اپنے تایا نواز شریف اور کزن مریم نواز سے ملاقات کیلئے فیملی ممبران کے ہمراہ اڈیالہ جیل گئے ہوئے تھے تو ان کی عدم موجودگی میں تیرہ اراکین اسمبلی کے دستخطوں سے ایک تحریری درخواست اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائی گئی تھی جس میں سیکرٹریٹ اسمبلی سے درخواست کی گئی تھی کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو نامزد کیا گیا ہے لہٰذا ان کی بطور اپوزیشن لیڈرنامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔