اسلام آباد(آن لائن) سرکاری ملازمین کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری ،اب ڈیوٹی صبح 9بجے سے کتنے بجے تک ہوگی؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں، وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین صبح9بجے سے شام 5بجے تک ڈیوٹی کریں گے، واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سرکاری ملازمین کی ڈیوٹی کے اوقات کار تبدیل کرنے سے متعلق تجویز
پیش کی گئی تھی، جسے باضابطہ طور پر منظور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔دریں اثناء اسٹیبشلمنٹ ڈویژن کے سنیئر جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر مسعود اختر چوہدری کی بطور ایڈیشنل سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن تعیناتی کی سمری منظوری کیلئے وزیراعظم آفس کو ارسال کر دی گئی ہے، ڈاکٹر مسعود اختر چوہدری ملٹری سینٹر اینڈ کنٹومنٹ کے گریڈ21کے افسر ہیں اور اس وقت اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بطور جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن خدمت سرانجام دے رہے ہیں۔