پشاور(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی نے پی کے78پشاور کیلئے ضمنی انتخابات میں شہید ہارون بشیر بلور کی بیوہ ثمر ہارون بلور کو امیدوار نامزد کر دیا جبکہ خالی ہونے والی مزید 5نشستوں پر بھی اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے، اس بات کا فیصلہ باچا خان مرکز میں منعقدہ پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا ،
اجلاس میں سیکرٹری پارلیمانی بورڈ سردار حسین بابک ، ایمل ولی خان ، خورشید خٹک اور سید شاہد رضا نے شرکت کی ، اجلاس میں حکومتوں کی تشکیل کے بعد خالی ہونے والی نشستوں پر امیدواروں کا اعلان کیا گیا جسکے مطابق پی کے7سوات کیلئے وقار احمد خان،پی کے44صوابی کیلئے غلام حسن،پی کے53مردان کیلئے احمد بہادر خان، پی کے61نوشہرہ سے پرویز احمد خان اور پی کے63سے شاہد خٹک کو ٹکٹ جاری کر دیئے گئے۔ عوامی نیشنل پارٹی نے ضمنی انتخابات کے لئے خیبر پختونخواہ کی6سیٹوں پر امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے۔ اے این پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی کے 7سے وقار احمد پی کے 44سے غلام حسن پی کے 53سے احمد بہادر پی کے 61سے پرویز احمد خان، پی کے 64سے شاہد خٹک اور ہارون بلور کی شہادت پر انتخابات ملتوی ہونے ولاے حلقے پی کے 78سے ہارون بلور کی بیوہ کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی نے پی کے78پشاور کیلئے ضمنی انتخابات میں شہید ہارون بشیر بلور کی بیوہ ثمر ہارون بلور کو امیدوار نامزد کر دیا جبکہ خالی ہونے والی مزید 5نشستوں پر بھی اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے، اس بات کا فیصلہ باچا خان مرکز میں منعقدہ پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا ، اجلاس میں سیکرٹری پارلیمانی بورڈ سردار حسین بابک ، ایمل ولی خان ، خورشید خٹک اور سید شاہد رضا نے شرکت کی