ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

سینیٹ میں اپوزیشن نے پہلے ہی اجلاس میں حکومت کو بے بس کر دیا ،شاہ محمود قریشی کے ساتھ ایسا کام ہوگیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا،حکمران جماعت کو شدید شرمندگی کا سامنا

datetime 27  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) سینیٹ میں اپوزیشن نے پہلے ہی اجلاس میں حکومت کو بے بس کر دیا۔ اپوزیشن کے واک آؤٹ کے بعد حکومت سینیٹ میں کورم پورا نہ کر سکی جسکی وجہ سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اپنی تقریر ادھوری چھوڑنا پڑی اورکورم پورا نہ ہونے پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے اجلاس منگل 11  بجے تک ملتوی کر دیا۔

اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعظم عمران خان کی سینیٹ میں تقریر پر اپوزیشن ارکان کی جوابی تقاریر سنے بغیر ایوان سے چلے جانے پر احتجاجاً واک آؤٹ کیا۔پیر کو سینیٹ اجلاس ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا،حکومت سازی کا عمل مکمل ہونے کے بعد پہلے سینیٹ اجلاس میں وزیر اعظم نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔بعد ازاں سینیٹر میاں رضا ربانی نے ایوان میں وزیراعظم کے بیان پر بات کرنا چاہی توڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے انہیں ایجنڈا مکمل ہونے کے بعد بات کرنے کا کہا مگر اس دوران وزیر اعظم عمران خان ایوان سے چلے گئے جس پر اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ وزیراعظم کو ایوان میں ہونا چاہیے جس پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اعظم خان سواتی کو کہا کہ کیا آپ وزیراعظم کو کہہ سکتے ہیں کہ وہ ایوان میں آئیں کچھ ارکان بات کرنا چاہتے ہیں جس پر اعظم خان سواتی ایوان سے باہر چلے گئے تاہم اس دوران اپوزیشن ارکان مسلسل احتجاج کرتے رہے ۔ میاں رضا ربانی نے کہا کہ وزیراطلاعات نے وزیراعظم سے سرگوشی کی ہے جس کے بعد وہ گئے ہیں وزیراعظم کو یہاں ہونا چاہیے ۔ اس موقع پروزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بات کرنی چاہی تاہم اپوزیشن ارکان نے شاہ محمود قریشی کی بات سننے سے انکار کردیا ۔ بعد ازاں وزیراعظم کے ایوان میں نہ آنے پر اپوزیشن ارکان نے احتجاجاً واک آؤٹ کیا۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے اپنی گفتگو جاری رکھی جس پر سینیٹر چوہدری تنویر اور سینیٹر عثمان خان کاکڑ نے کورم کی نشاندہی کردی جس پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے 5منٹ کیلئے گھنٹیاں بجائیں جس کے بعد ارکان کی گنتی کی گئی تاہم کورم پورا نہ ہوا جس پر ڈپٹی چیئرمین نے اجلاس آج تک کیلئے ملتوی کردیا۔قبل ازیں حکومتی سینیٹر اعظم سواتی کواپوزیشن کی مخالفت پر اپنا بل واپس لینا پڑا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…