جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

سابق ایم این اے نے حکم نہ ماننے پر موٹرمکینک کے ہاتھ اور دانت توڑ دیئے،افسوسناک واقعہ

datetime 27  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حافظ آباد (آئی این پی ) حافظ آباد میں سابق ایم این اے نے اپنے محافظوں کے ذریعے کہنا نہ ماننے کی پاداش میں موٹر مکینک کو مار مار کر لہولہان کردیا، بازو اور دانت توڑ ڈالے۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق حافظ آباد کے سابق ایم این اے کا حکم نہ ماننا غریب محنت کش کا جرم بن گیا، سابق ایم این اے لیاقت عباس کے محافظوں نے موٹر مکینک کو تشدد کا نشانہ بنایا۔موٹر مکینک محمد اسلم نے لیاقت عباس بھٹی کی گاڑی ٹھیک کرنے سے انکار کیا تھا، جس پر طیش میں

آکر موٹر مکینک کو سابق ایم این اے کے ڈیرے پر لے جاکر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، تشدد سے موٹر مکینک کا بازو اور دو ڈانٹ ٹوٹ گئے۔موٹرمکینک کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات بھی واضح ہیں، زخمی محمد اسلم کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔متاثرہ شخص محمد اسلم نے کہا ہے کہ سابق ایم این اے کے محافظوں نے مجھ پر بہت ظلم وتشدد کیا، انہوں نے اپیل کی کہ وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب واقعے کا نوٹس لیں اور مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…