بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

اگر معافی مانگنے کے کھاتے کھل جائیں تو بات دور تک جائے گی،پرویزرشید کے بیان پر اعتزاز احسن کا شدید ردعمل،بڑا اعلان کردیا

datetime 27  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اورپی پی پی کے صدارتی امیدوار اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹرپرویز رشید سے توقع نہیں تھی کہ وہ میرے بارے میں ایسی بات کریں گے ، اے پی سی میں میرے نام پر غور کیا گیا ہے ، صدارتی انتخاب میں حکومت اور اپوزیشن کا ایک ایک امیدوار ہو تو جیت اپوزیشن کی ہوگی ۔ وہ پیر کویہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ عمران خان پرانے پڑوسی ہیں ان سے اب بھی دوستی ہے ، پرویز رشید سے توقع نہیں تھی کہ وہ میرے بارے

میں ایسی بات کریں گے ، اے پی سی میں احسن اقبال نے کہا پرویز رشید نے جو معافی سے متعلق کہا وہ ان کی ذاتی رائے تھی ، اگر معافی مانگنے کے کھاتے کھل جائیں تو بات دور تک جائے گی ، میرے تو صرف بیانات ہیں ،انہوں نے تو ملک قیوم کے ذریعے بینظیر اور آصف زرداری کو سزا دلوائی ۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ بحالی تحریک میں میاں صاحب کے ساتھ تھا، اے پی سی میں میرے نام پر غور کیا گیا ہے ، لانگ مارچ کا فیصلہ میاں صاحب کا نہیں وکلاء کا تھا،  نوازشریف کا کیس نہیں لڑوں گا، ان کو بظاہر فیئر ٹرائل ملا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…