اسلام آباد(این این آئی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو نیب کی تمام تحقیقات کو خفیہ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کو ریفرنس دائر کرتے وقت کسی شہری کی تضحیک نہیں کرنی چاہئے۔ نیب اعلامئے کے مطابق پیر کو چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب پراسیکیوٹر سید اصغر حیدر کے ہمراہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار
سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے چیئرمین نیب کو ہدایت کی کہ نیب کی تمام تحقیقات کو خفیہ رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص کیخلاف تحقیقات ریفرنس دائر ہونے تک پبلک نہ کی جائیں تاکہ بعد میں کسی کیلئے شرمندگی کا باعث نہ بنے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ نیب کو ریفرنس دائر کرتے ہوئے کسی شہری کی تضحیک نہیں کرنی چاہیے۔