لاہور (نیوز ڈیسک) ریلوے افسر سے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی بدتمیزی کے بعد معروف و سینئر صحافی ہارون الرشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں تشویشناک دعویٰ کرتے ہوئے لکھا کہ شیخ رشید کی بدتمیزی کے بعد، ریلوے کے ایک معزز افسر نے ان کیساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا۔ عرض کیا تھا کہ جہاں یہ آدمی جائے گا، خرابی پیدا کرے گا۔ وہ باتوں کا آدمی ہے، کام کا نہیں۔ واضح رہے کہ ریلوے کے چیف کمرشل منیجر
حنیف گل کی جانب سے کام کرنے سے معذرت ظاہر کرنے اور دو سال کی چھٹی کے لیے درخواست دے دی گئی ہے، ریلوے کے چیف کمرشل منیجر حنیف گل نے چھٹی کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نان پروفیشنل اور غیر شائستہ رویے کے حامل ہیں، میرا ان کے ماتحت کام کرنا ممکن نہیں۔ حنیف گل نے چیئرمین ریلوے سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے دو سال کی رخصت دے دی جائے۔